Categories: قومی

بیلسٹک میزائل’پرلیہ‘ نے ٹیسٹ میں ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا

میزائل 150 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر کے درمیان ہدف کو بنا سکتاہے نشانہ

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے نئی نسل کے سطح سے سطح مارکرنے والی کم فاصلے کے  بیلسٹک میزائل’پرلیہ‘ کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ بدھ کے روز اڈیشہ کے ساحل پر واقع کلام جزیرے سے تقریباً 10.30 بجے کیا۔ یہ میزائل 150 سے 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ مشن نے اپنے تمام مقاصد پورے کئے۔ اس دوران نگرانی کے آلات کے ذریعہ کوسٹ لائن سے اس کی لانچنگ کی نگرانی کی گئی۔

ڈی آر ڈی او کے مطابق، میزائل نے مطلوبہ نیم بیلسٹک رفتار کی پیروی کی اور کنٹرول، رہنمائی اور مشن الگورتھم کی توثیق کرتے ہوئے اعلیٰ درجے کی درستگی کے ساتھ مخصوص ہدف کو نشانہ بنایا۔ میزائل کے تمام ذیلی نظاموں نے بھی تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ڈاؤن رینج کے جہازوں سمیت  مشرقی ساحل پر امپیکٹ پوائنٹ کے قریب تعینات تمام سینسرز نے میزائل کی ٹریجیکٹری کو ٹریک کیا اور تمام واقعات کو کیپچر کیا۔ یہ میزائل ٹھوس پروپیلنٹ راکٹ موٹر اور کئی نئی ٹیکنالوجیز سے چلتا ہے۔ میزائل کی رینج 150-500 کلومیٹر ہے اور اسے موبائل لانچر سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔ میزائل گائیڈنس سسٹم جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور انٹیگریٹیڈایویونکس پر مشتمل ہے۔ سطح  سے سطح  پر مار کرنے والا یہ میزائل 500 سے 1000 کلو گرام تک وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور متعلقہ ٹیموں کو اس پہلے ترقیاتی فلائٹ ٹیسٹ کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے سطح سے سطح پر مار کرنے والے جدید میزائل کی تیز رفتار ترقی اور کامیاب لانچنگ کے لیے ڈی آر ڈی او کی ستائش کی۔ ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی نسل کی سطح سے سطح پر مار کرنے والا میزائل ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت سے مسلح افواج کو ضروری فروغ  ملے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago