Categories: بھارت درشن

ایل پی جی صارفین کو مودی سرکار کا تحفہ

ایل پی جی صارفین کے لیے ریفل بکنگ پورٹیبلٹی کی منظوری دی گئی

چنڈی گڑھ ، کوئمبٹور ، گروگرام ، پونے اور رانچی میں جلد شروع ہوگی یہ سہولت

مرکزی حکومت نے ایل پی جی صارفین کو کسی بھی گیس ڈسٹریبیوٹر سے سلنڈر بھرنے کی نئی سہولت کا تحفہ دیتے ہوئے ری فل بکنگ پورٹیبلٹی کو منظوری دے دی ہے۔ صارف اپنی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ڈسٹریبیوٹر کی سہولت سے مطمئن نہیں ہونے پراس کی جگہ کسی دوسرے ڈسٹریبیوٹر کو منتخب کر سکتا ہے۔کوئی بھی گیس ڈسٹریبیوٹراب اسے انکار نہیں کر سکے گا۔

جمعرات کے روز وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس نے کہا کہ سب کے لئے توانائی کو قابل رسائی بنانے اور کفایتی بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے اور ایل پی جی صارفین کو مزید بااختیار بنانے کے وژن کے مطابق ، ایل پی جی صارفین کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ کس ڈسٹریبیوٹر سے ایل پی جی ری فل کرانا چاہتے ہیں۔

وزارت کے مطابق صارفین اپنی آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی) کے ان ڈیلیوری ڈسٹریبیوٹر میں سے کسی کا انتخاب کرسکیں گے جو ان کے علاقے میں ایل پی جی تقسیم کرتا ہے۔ پائلٹ مرحلے میں یہ منفرد سہولت گروگرام (ہریانہ) ، پونے (مہاراشٹرا) ، رانچی (جھارکھنڈ) ، چنڈی گڑھ ، کوئمبٹور (تمل ناڈو) میں دستیاب ہوگی۔ پائلٹ کا مرحلہ جلد شروع کردیا جائے گا۔

رجسٹرڈ صارفین لاگ ان کا استعمال کرکے موبائل ایپ اور کسٹمر پورٹل کے ذریعہ جب صارفین ایل پی جی ری فل کی بکنگ کریں گے تو انہیں ڈسٹریبیوٹرس کی فہرست ریٹنگ کے ساتھ نظر آئے گی ۔ صارف ایل پی جی ری فلڈیلیوری حاصل کرنے کے لئے اپنے علاقے کے لیے دستیاب فہرست میں سے کسی بھی ڈسٹریبیوٹر کا انتخاب کر سکیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago