Urdu News

شہاب الدین کے حامیوں نے آر جے ڈی کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دی دھمکی

آرجے ڈ ی کے قدآور لیڈر مرحوم سید شہاب الدین

شہاب الدین کے حامیوں نے آر جے ڈی کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دی دھمکی

شہاب الدین نے  اپنی پوری زندگی آر جے ڈی کے لیے وقف کردی تھی ، لیکن مصیبت کی گھڑی میں آر جے ڈی کے قد آور لیڈروں نے منہ چھپایا

پٹنہ ،04مئی ( انڈیا نیرٹیو)

آرجے ڈ ی کے قدآور لیڈر سید شہاب الدین کی موت کے بعد ان کی حا میوں نے دن بھر سوشل میڈیا پر لالو خاندان کو گھیرتے ہوئے نظر آئے ۔ شہاب الدین کے حامیوں نے آج آر جے ڈی کی قبر کو کھودنے کہ دھمکی دی۔ اس کے بعد تیجسوی نے شام کو ٹویٹ کر صفائی دینے کی کوشش کی تیجسوی نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں  آرجے ڈی فیملی ان کے ساتھ کھڑی ہے کہ وہ شہاب الدین کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

 واضح ہو کہ کورونا کی رپورٹ کے بعد انہیں علاج کےلیے دہلی کے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ان کے صاحبزادے اسامہ شہاب لاش کو سیوان لانے کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے، لیکن  آرجے ڈی کی جانب سے کوئی بھی بڑا لیڈر ان کی مدد کو آگے نہیں آیا جس کے بعد سوالات کی بوچھاڑ لگاتے ہوئے شہاب الدین کے حامیوں نے آرجے ڈی کو نشانہ بنایا اور آرجے ڈی کی قبر کھودنے کی دھمکی دی شہاب الدین کے خاندان نے کہا کہ ان کیRTPCR کی رپورٹ منفی تھی۔

اس طرح سے یہ ثابت ہوا کہ کورونا سے انکی موت نہیں ہوئی  ہے یہ سب سیاسی سازش ہے رپورٹ کے بعد اتوار کو دفن کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ دوسری طرف شہاب الدین کی موت کے بعد ان کے حامیوں میں آرجے ڈی کے خلاف بہت زیادہ غصہ ہے لوگ آر جے ڈی پر لعنت کر رہے ہیں۔

 دوسری طرف شہاب الدین کے چاہنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آر جے ڈی کی قبر کو کھودنے کی دھمکی دے رہے ہیں ،حامیان نے الزام لگایا کہ شہاب الدین کی موت کے بعد آر جے ڈی کی قیادت نے ہر لالو فیملی کی مدد کی لیکن آج لالو خاندان اور ان کے قریبی نے اسامہ کا ساتھ چھوڑ دیا، اس کا خمیازہ پوری پارٹی کو بھگتنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی کافی گردش کر رہی ہے کہ  بہار میں آر جے ڈی کو شہاب الدین کے حامیوں نے سبق سیکھانے کی قسم کھا رکھاہے۔ بہار کے مسلمانوں کو اب بھی ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کہ آرجے ڈی نے کس طرح شہاب الدین کا استعمال اپنے مفادات کے لیے کیا، جب وقت آیا تو لالو یادو اور ان کے خانوادے بلوں میں گھسے رہے۔اور شہاب الدین کو مرنے اور ان کے کنبے کو در در بھٹکنے کے لیے چھوڑ دیا۔

بہار کے مسلمانوں کو اب یہ طے کرنا ہوگا کہ آخر کب تک خراب لالٹین کوجلاتے پھریں گے۔ اب مسلمانوں کو فیصلہ لینا چاہیے اور لالو اور ان کے کنبے سے بالکل قطع تعلق کر لینا چاہیے۔ بہار میں لالو کے علاوہ مسلمانوں کے پاس بہت آپشن ہیں، بہار کے مسلمان آخر لالو کو مسیحا کیوں سمجھتے ہیں؟ مسلمانوں کو یہ کیوں نہیں سمجھ میں  آتا کہ شہاب الدین نے لالو کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی لیکن نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ بہا ر کے مسلم اجتماعی طور پر آر جے ڈی چھوڑنے کی تیار ی کر رہے ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی مسلمان خود ساختہ سیکولر پارٹیوں کے بارے میں یہ فیصلہ کب لیتے ہیں؟ ایسے  سوشل میڈیا کی خبر مانے تو لگتا ہے کہ بہار کے مسلم بہت جلدیہ فیصلہ لینے والے ہیں۔

Recommended