Categories: بھارت درشن

پاکستان نے ممبئی حملے کی ذمہ داری قبول کی

پاکستان نے ممبئی حملے کی ذمہ داری قبول کی

نئی دہلی ، 12 نومبر ( انڈیا نیرٹیو)

آخرکار پاکستان کی اعلیٰ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے 12 سال بعد اعتراف کیا ہے کہ ممبئی حملہ 2008 میں اس کے اپنے ہی ملک کے 11 دہشت گردوں نے انجام دیا تھا۔ 26 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہنے والے اس دہشت گردانہ حملے میں 155 افراد ہلاک اور 308 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ہندستان  نے ممبئی حملے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کےلیے تمام ثبوتوں کے ساتھ بین الاقوامی فورم میں آواز اٹھائی لیکن پاکستان نے ہمیشہ اس کی تردید کی۔ ہندستان نے جمعرات کے روز پاکستان کے مطلوبہ ہائی پرفائل دہشت گردوں کی اس فہرست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں 2008 کے ممبئی حملوںمیں ملوث اہم افراد اور کلیدی سازشیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

دراصل پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے ملک کے 1210 انتہائی مطلوبہ ،ہائی پروفائل دہشت گردوں کے بارے میں 880 صفحات کی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں متعدد سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ اسی رپورٹ میں 26/11 ممبئی حملے کی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ملتان کے رہائشی محمد امجد خان نے 2008 میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں استعمال ہونے والی کشتی ’ا لفوج‘خریدی تھی۔ امجد نے ہی ایک یاماہا موٹر آر بوٹ انجن ، لائف جیکٹ ، اے آر زیڈ واٹر اسپورٹ ،کراچی سے انفلٹیبل کشتیاں خریدیں جو بعد میں ہندستان کی اقتصادی راجدھانی پر حملوں میں استعمال ہوئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کا رہائشی شاہد غفور کشتی الحسینی کا کپتان تھا اور دہشت گردوں نے ممبئی پہنچنے کے لیے کشتی ’الفوج‘ کا استعمال کیا تھا۔

اس فہرست میں ممبئی دہشت گردانہ حملے میں استعمال ہونے والی کشتیوں کے عملے کے 9 ارکان کا بھی ذکر ہے۔ اس رپورٹ میں عملے کے 9 ممبروں کے نام ساہیوال ضلع کے رہائشی محمد عثمان ، ضلع لاہور کے رہائشی عتیق الرحمٰن ، ضلع گوجرانوالہ کے ریاض احمد ، ڈیرہ غازی پور ضلع کے محمد نعیم ، ضلع سرگودھا کے عبدالشکور ، ملتان۔ کے محمد صابر ، ضلع لودھراں کے محمد عثمان ، ضلع رحیم یار خان کے شکیل احمد کوبتائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں ان سب کو اقوام متحدہ میں درج دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ممبروں کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں حافظ سعید کو اقوام متحدہ میں درج بین الاقوامی دہشت گرد اور 26/11 کے ممبئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو پچھلے سال بھارت میں پلوامہ دہشت گردی کے حملے میں درج کیا گیا تھا ، جس میں 40 سے زیادہ بھارتی نیم فوجی دستے مارے گئے تھے۔ اس سال کے آغاز میں ، ایک پاکستانی عدالت نے دہشت گردی کو مالی اعانت دینے کے الزام میں سعید کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس فہرست میں بلوچستان سے 161 ، خیبر پختون خواہ سے 737 ، سندھ سے 100 ، پنجاب سے 122 ، اسلام آباد سے 32 ، اور 30مقبوضہ کشمیر سے انتہائی مطلوب دہشت گرد شامل ہیں۔ اس فہرست میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا نام بھی ہے ، جو اب لندن میں رہتے ہیں۔ ان پر پاکستان اپوزیشن پارٹی پی ایم ایل این کے رہنما ناصر بٹ ، سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

جمعرات کے روز ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ انتہائی مطلوبہ ، ہائی پروفائل دہشت گردوں کے بارے میں پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ کو میڈیا رپورٹس سے معلومات ملی ہیں جس میں 26/11 کے ممبئی حملوں میں ملوث متعدد پاکستانی شہریوں کی فہرست دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ 26/11 کے دہشت گرد حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا اور وہیں سے انجام دیاگیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago