Urdu News

مسلمانوں نے شوپیاں گاؤں میں بزرگ پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کی

مسلمانوں نے شوپیاں گاؤں میں بزرگ پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کی

سرینگر، 02 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال نظر آئی ہے۔ مسلم کمیونٹی کے ارکان نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پرگوچی گاؤں میں ایک بزرگ پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کی۔تفصیلات کے مطابق چونی دیوی، 75، جمعرات کی رات طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔

 موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے مقامی لوگ جوق در جوق چْنی جی کے گھر پہنچ گئے۔  سوگوار خاندان کو رات بھر تسلی دینے کے بعد، مسلم کمیونٹی کے ارکان نے آج صبح لکڑیوں کا بندوبست کیا اور ہندو مذہب کے مطابق دیگر ضروری رسومات ادا کرنے کے علاوہ لاش کو شمشان گھاٹ لے گئے۔

بزرگ خاتون کی موت پر تعزیت کے لیے کئی بزرگ اور خواتین اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

Recommended