سرینگر، 02 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال نظر آئی ہے۔ مسلم کمیونٹی کے ارکان نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پرگوچی گاؤں میں ایک بزرگ پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کی۔تفصیلات کے مطابق چونی دیوی، 75، جمعرات کی رات طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔
موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے مقامی لوگ جوق در جوق چْنی جی کے گھر پہنچ گئے۔ سوگوار خاندان کو رات بھر تسلی دینے کے بعد، مسلم کمیونٹی کے ارکان نے آج صبح لکڑیوں کا بندوبست کیا اور ہندو مذہب کے مطابق دیگر ضروری رسومات ادا کرنے کے علاوہ لاش کو شمشان گھاٹ لے گئے۔
بزرگ خاتون کی موت پر تعزیت کے لیے کئی بزرگ اور خواتین اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…