کھیل کود

بھارتی نوجوان  لیکتھ وائی پی نے پروٹوٹائپ ماڈلنگ ورلڈ سکلز مقابلہ 2022 میں کانسہ کا تمغہ جیتا

نئی دہلی،12 ستمبر

لیکتھ وائی پی نے ورلڈ سکلز مقابلہ 2022) ڈبلیو ایس سی 2022 )میں پروٹوٹائپ ماڈلنگ کی مہارت میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ لیکتھ نے ٹویٹا ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے میکاٹرانکس میں اپنا ڈپلومہ مکمل کیا ہے اور وہ جنوری 2022 سے اس مقابلے کے لیے زیر تربیت تھے۔

انہوں نے پروٹوٹائپ ماڈلنگ اسکل میں ہندوستان کا قومی ہنر مقابلہ ’’انڈیا اسکلس 2021‘‘بھی جیتا ہے۔ انہیں ٹویٹا انڈیا کے ماہر مسٹر بھاسکر سنگھ نے تربیت دی ہے، جو ورلڈ اسکلز انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پروٹوٹائپ ماڈلنگ کی مہارت کے چیف ماہر بھی ہیں۔

ورلڈ اسکل انڈیا مقابلہ ورلڈ اسکلز انٹرنیشنل کے ممبر ممالک کے درمیان ہنر مند نوجوانوں کا ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے۔ اس سے قبل ورلڈ سکلز مقابلہ شنگھائی میں ہونا تھا لیکن وہاں کووڈ پھیلنے کی وجہ سے اسے 15 ممالک میں منتقل کر دیا گیا جسے دوماہ کے عرصے میں منعقد ہونا ہے۔

پروٹوٹائپ ماڈلنگ اسکل کا مقابلہ  ڈبلیو ایس سی 2022 کا مرحلہ 1 میں آغاز تھا۔ ڈبلیو ایس سی 2022 کا مرحلہ 1 برن، سوئٹزرلینڈ میں7 سے10 ستمبر 2022 تک ہوا۔

ورلڈ اسکلز انڈیا آف نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) وزارت ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کے زیراہتمام ہندوستان میں ہنر کے مقابلوں کے انعقاد اور بین الاقوامی ہنر کے مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے نوجوانوں کی تربیت کے لیے نافذ کرنے والا ادارہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago