گجرات میں گلہ بان نوجوانوں کا قومی اجلاس منعقد ہوا
16 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے گلہ بان نوجوانوں کا قومی کنکلیو بھج، کچہ (گجرات) میں اپنی خواہشات، چیلنجوں اور حکومت کے ساتھ پالیسی پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہوا ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ سہ جیون – گلہ بانی کا مرکز مویشیوں کی پیداوار کے وسیع نظام کے لیے سیکٹر میں متعدد اقدامات کرنے میں پیش پیش ہے۔ اونٹ کے دودھ کی خریداری، گلہ بانی کی نسلوں کی نشاندہی ، گلہ بانی کی نسلوں کا تحفظ، سماج کے کاروباریوں کے ساتھ پنیر کی تیاری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے مویشیوں کی پیداوار کے وسیع نظام کے وسیع تر مفاد میں ضروری بات چیت اور درج ذیل اقدامات شروع کیے ہیں:
امید ہے کہ تعمیر شدہ ماحول میں صوتی اور حرارتی تحفظ کے لیے دیسی اون، اور درجہ حرارت کی وجہ سے جلد خراب ہونے والی اشیا کا ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل میں اون کا استعمال بشمول نان بوائین دودھ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات مستقبل کے اقدامات میں شامل ہوں گے۔ دیسی اون پر قومی مشن، غیر مویشیوں کے دودھ (بکری، بھیڑ، گدھا اور یاک) کی مارکیٹنگ کے لیے ادارہ جاتی پلیٹ فارم کی تشکیل، گلہ بانوں کی آبادی کو شناخت فراہم کرنا اور مویشیوں کی ڈیری کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی شامل ہے۔
کنکلیو میں ماہی پروری، مویشی اور ڈیری کی وزارت کے عہدیدار بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ابھیجیت مترا – مویشی پروری کے کمشنر، ڈاکٹر سوجیت دتہ – جوائنٹ کمشنر، ڈاکٹر دیبالینا دتہ – اسسٹنٹ کمشنر اور جناب سومید ناگرے – شماریاتی مشیر، ایم او ایف اے ایچ ڈی۔ اقتصادی اور گلہ بانی کی بردری کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں اور ممکنہ تعاون کے بارے میں جامع نقطہ نظر کو دیکھنے کے لیے کنکلیو میں ڈاکٹر اے ساہو – ڈائریکٹر، نیشنل ریسرچ سینٹر برائے اونٹ، ڈاکٹر ونود کدم – سنٹرل شیپ وول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اویکا نگر، ڈاکٹر کھیم چند – پرنسپل سائنسدان، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر پالیسی اینڈ ریسرچ بشمول جناب جی ایس بھٹی – ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، سنٹرل وول ڈیولپمنٹ بورڈ نے بھی شرکت کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…