Urdu News

نیشنل مونومنٹ اتھاریٹی نے لال قلعہ میں بابا بندہ سنگھ بہادر کا یوم شہادت منایا

بدھ کا امن، عدم تشدد اور سچائی کی راہ کا پیغام آج بھی اتنا ہی موزوں ہے جتنا 2500 سال پہلے تھا: محترمہ میناکشی لیکھی

 

نئی دہلی۔ 25 جون          قدیم عمارتوں سے متعلق  قومی اتھاریٹی (این ایم اے) نے لال قلعہ ،نئی دہلی میں عظیم جنگجو بابا بندہ سنگھ بہادر کا یوم شہادت منایا۔ عظیم سکھ حکمران کا ہندوستانی کیلنڈر کے مطابق آج یوم شہادت ہے۔

لال قلعہ کے لان میں منعقدہ تقریب میں ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی  کے ہمراہ  این ایم اے کے چیئرمین جناب ترون وجے اور بابا بندہ سنگھ بہادر کی دسویں نسل کے بابا جتندر پال سنگھ سوڈھی نے شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017TRV.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ بابا بندہ سنگھ بہادر نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے مذہب کی عزت کا دفاع کیا ۔ ان کی جراتمندی کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے بندہ بہادر کی شہادت کی جگہ کو قومی یادگار قرار دینے کے لیے ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004V9Z9.jpg  

محترمہ میناکشی لیکھی نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو بابا بندہ سنگھ بہادر جی سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔تقریب میں دھدھی جتھا پیش کی گئی اور بابا بندہ سنگھ بہادر کی کہانی پر مشتمل ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

بابا بندہ سنگھ بہادر ایک عظیم سکھ جنگجو اور خالصہ فوج کے کمانڈر تھے جنہوں نے مغلوں کو شکست دی اور شمالی ہندوستان کے ایک بڑے حصے کو جابرانہ مغلیہ راج سے آزاد کرایا اور پنجاب میں خالصہ راج قائم کیا۔ بندہ سنگھ بہادر نے زمینداری کا نظام ختم کیا اور زمین  جوتنے والوں کو جائیداد کے حقوق  دیے۔ وہ ایک عظیم حکمران تھا جنہوں نے نانک شاہی سکے متعارف کروائے تھے۔ انہیں مغل حکمران فرخ سیار نے پکڑ لیا اور انہوں نے مہرولی میں جام شہادت نوش فرمائی ،جہاں ان  کی یاد میں ایک یادگار قائم ہے۔

Recommended