نئی دہلی،27– نومبر 2021/
اہم جھلکیاں:
- این سی سی نے ورزش-یوگدان کے ذریعہ کووڈ-19 وبائی مرض کے انتظام کے تفویض کردہ مشن کو موثر طریقے سے انجام دیا۔
- کیڈٹ اور ایسویسی ایٹ این سی سی آفیسر نے ’ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت‘ آتم نربھر بھارت ، اور فٹ انڈیا جیسی سرگرمیوں میں مثالی قیادت کی۔
- سرحدیں اضلاع اور ساحلی علاقوں میں ایک لاکھ کیڈٹ کا اضافہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
- این سی سی سابق طلبا ایسوسی ایشن کا آغاز 19 نومبر 2021 کو جھانسی میں ہوا۔وزیراعظم پہلے سابق طالب علم بنے اور رکشا منتر دوسرے۔
این سی سی دنیا کی سب سے بڑی یونیفارمڈ نوجوانوں کی تنظیم، 28 نومبر 2021 کو اپنے قیام کی 73ویں سالگرہ منارہی ہے۔ اس پروقار موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی لفٹنٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے گلہائے عقیدت نذر کئے اورشہیدوں و خراج عقیدت پیش کیا۔ 27 نومبر 2021 کو نئی دلی میں نیشنل وار میموریل میں پوری این سی سی براردی کے لئے شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
این سی سی کے قیام کا د ن ملک بھر میں منایا جارہا ہے جس میں کیڈٹ،خون کے عطیہ کیمپوں اور سماجی ترقی کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ گزرے ہوئے سال میں این سی سی نے کامیابی کے ساتھ کووڈ19 وبائی مرض کی پابندیوں پر قابو پالیا ہے اور تفویض کردہ مشن کو موثر طریقے سے انجام دیاہے۔ وبائی مرض کے انتظام میں ورزش/یوگدان مختلف اقدام میں کیڈڈس کے تعا؎و ملک کے بھر کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر سراہا ہے۔
کیڈٹس اور ایسوسی ممبران نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت ،’آتم نربھر بھارت‘ اور ’فٹ انڈیا‘ جیسی سرگرمیوں میں مثالی قیادت کی ہے۔ کیڈس نے ’سووچھتا ابھیان‘’ میگاآلودگی پھکواڑہ میں دل و جان سے حصہ لیا اور ’ڈیجیٹل لٹریسی‘ یوگا کا بین الاقوامی دن ،’شجر کاری‘ اور موجودہ کووڈ یکسی نیشن مہم وغیرہ جیسے مختلف سرکاری اقدامات کے بارے میں بیداری پھیلانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
15 اگست 2020 کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ملک کے سرحدی اور ساحلی علاقوں نیشنل کیڈٹ کوڈ کوریج کی توسیع کے لئے ایک اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔فوج ، بحریہ اور فضائیہ کی تینوں اسکیموں (دھاراؤں) میںکل ایک لاکھ اضافی کیڈ ٹ کی تعداد میں ضافہ کیا گیا ۔ تعلقہ ہاؤسنگ فضائیہ اسٹیشن پر توجہ مرکوز کرنے والی فضائیہ کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان سرحدی اور ساحلی ضلعوں میں این سی سی یقینی طور سے ان علاقوں کا نوجوانوں کو مسلح دستوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے دی۔قوم اپنے نوجوانوں بھائی چارے، قومی اتحاد اور بے لوث خدمت کی اقدار کو بیدار کرنے کے لئے این سی سی کی منتظر ہے۔
19 نومبر 2021 کو جھانسی میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں وزیراعظم کے ذریعہ این سی سی ایلومنائے ایسوسی ایشن کے آغاز میں این سی سی کے وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔ جناب نریندرمودی کو اس باوقار الیمنائے کا پہلا رکن بنایا گیا تھا۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کو اس ایسویسی ایشن کا دوسر ممبر بنایا گیا۔
یہ ایسوسی ایشن تمام سابق کیڈٹ اور یونیفارم والے افراد کو جنہوں نے این سی سی میں خدمات انجام دی ہیں تنظیم کے اغراض و مقاصد کو آگے بڑھانے اورمشترکہ بہبودکے لئے معاشرے اور کمیونٹی کی ترقی میں موثر طریقےکے لئے حصہ لینے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر لائی گی۔
این سی سی کی کثیر جہتی سرگرمیاں اور متنوع نصاب نوجوانوں کو خود کی ترقی میں منفرد مواقع فراہم کرتاہے۔ بہت سے کیڈٹ نے کھیلوں اور ایڈونچر کے میدان میں اپنی شاندار کامیابیوں سے قوم اور ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ این سی سی آج کے نوجوانوں کو کل کے ذمہ دار شہریوں میں ڈھالنے کے لئے اپنی بے پناہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔