Urdu News

نیپالی وزیر خارجہ کا دورہ ہند،اولی نے نقشہ کا ذکر چھیڑا

نیپالی وزیر خارجہ کا دورہ ہند،اولی نے نقشہ کا ذکر چھیڑا

نیپالی وزیر خارجہ کا دورہ ہند،اولی نے نقشہ کا ذکر چھیڑا

Nepal's foreign minister's visit to India, Oli mentioned the map

کھٹمنڈو ، 11 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاولی 14 جنوری کو ہندستان کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہونے والا ہے جب

گزشتہ سال دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سرحدی تعطل کے سبب متاثر ہوگئے تھے۔

اس خصوصی دورے سے قبل ، نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے ایک بار پھر پرانے راگ کو الاپا ہے اور ہندستان کے کالا پانی ، لمپیادھورا اور لیپولیکھ خطے کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا اصل موضوع ہوگا۔

اتوار کے روز نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاولی 14 جنوری کو ہندستان کا دورہ کریں گے۔

اس دوران نیپال کے نئے نقشہ پر بات چیت ہوگی اور یہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا سب سے اہم موضوع ہوگا

دونوں ممالک کے مابین تلخی کے بعد نیپال کے وزیر خارجہ پہلی بار ہندوستان کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ حکومت نیپال نے گزشتہ سال اس متنازعہ نقشہ کو جاری کیا ،

جس نے ہندستان کے علاقے کالا پانی ، لمپیادھورا اور لیپولیکھ پر اپنے دعویٰ کیا۔ حکومت نیپال نے بھی اس کے لیےآئین میں ترمیم کی تھی۔ ہندستان نے نیپال کے اس اقدام کی سخت مخالفت کی۔

Recommended