Urdu News

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کا پتہ لگنے کے بعد سخت پابندی

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کا پتہ لگنے کے بعد سخت پابندی

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کا پتہ لگنے کے بعد سخت پابندی

New strain of corona found in England

لندن ، 15 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

لندن میں کورونا کے ایک نئے قسم کے کورونا وائرس کا پتہ لگنے کے بعد بدھ سے سخت پابندیاں لاگو کی جائیں گی ۔ تاہم یہاں کورونا کے خلاف ویکسین مہم شروع کردی گئی ہے۔

سکریٹری صحت میٹ ہینکوک نے اس کا اعلان ہاوس آف کامنز میں کیا ہے۔ ہینکاک نے کہا کہ ایک نئے قسم کے کورونا کی نشاندہی کی گئی ہے ، جس سے گریٹر لندن ، کینٹ ، ایسیکس میں تیزی سے وائرس بڑھ رہا ہے۔

ان علاقوں میں ، صرف سات دنوں میں کورونا کے معاملے دوگنی شرح سے بڑھ رہے ہیں ۔اس لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت تھی۔

اس طرح تیسرے درجے کی پابندیاں لندن اور اس کے آس پاس میں نافذ کی جائیں گی ، جس کا مطلب مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس نئے قسم کے وائرس سے متعلق 1000 معاملوں کی ماہرین نے شناخت کی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اس نئے قسم کے وائرس سے متعلق اعلیٰ عہدیداروں سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائک ریان نے بتایا کہ وہ انگلینڈ میں اس وائرس کی اس نئی قسم سے آگاہ ہیں جس کا پتہ 1000 افراد میں لگایاگیا ہے۔

Recommended