Urdu News

دہلی والوں کو نئےسال کاتحفہ:کچھ جگہوں پرریستوراں رات 1بجےتک کھل سکیں گے

دہلی والوں کو نئےسال کاتحفہ،کچھ جگہوں پرریستوراں رات 1بجےتک کھل سکیں گے

 نئے سال کی آمد سے قبل لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے دہلی  میں نئے سال کی تقریبات منانے والوں کو نیا تحفہ دیا ہے۔

  ایل جی آفس کے حکم کے مطابق دہلی کے کچھ علاقوں میں دیر رات تک ریستوران کھولے جا سکتے ہیں۔ حکم کے مطابق سری فورٹ اسپورٹس کمپلیکس میں قطب گلف کلب اور بھلسوا گلف کلب میں ڈی ڈی اے ریستوراں رات 1 بجے تک کھل سکیں گے۔

ڈی ڈی اے کا یہ فوڈ آؤٹ لیٹ پرائیویٹ لائسنس ہولڈرز کو دیا گیا ہے۔ ان فوڈ آؤٹ لیٹس پر کھانے کے ساتھ ساتھ مشروبات بھی فراہم کیے جاتے ہیں اور روزانہ ہزاروں لوگ یہاں کھانے پینے آتے ہیں۔

مہمان کے علاوہ یہاں آنے والے افراد میں عارضی ممبران اور دیگر شامل ہیں۔ اس حکم سے پہلے لوگ صرف 11 بجے تک کھانے پینے کی سہولت حاصل کر سکتے تھے۔

 ایل جی کے احکامات بدھ سے ہی لاگو ہوں گے اور دہلی والے ان جگہوں پر رات گئے کھانے پینے کا لطف اٹھا سکیں گے۔ اس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ایل جی دیگر شہروں کے مقابلے دہلی میں رات کی زندگی کو  بہتر کرنیپر خصوصی زور دے رہے ہیں  اور اسی سلسلے میں ایم سی ڈی نے پہلے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے ٹیرس الفریسکو ڈائننگ کے لیے 150 سے زیادہ ریستورانوں کو لائسنس دیا ہے۔

اس سے پہلے بھی دہلی کے ایل جی نے 314 تجارتی اداروں کی درخواستوں کو منظوری دی تھی۔ کے پی او اور بی پی اوکے علاوہ، اس میں خوراک، طبی، ٹرانسپورٹ اور سفری خدمات سمیت دیگر ضروری اشیاء   کی آن لائن ڈیلیوری کی خدمات بھی شامل ہیں۔

Recommended