Urdu News

نکیتا کول نے فوج میں لیفٹیننٹ بن کر اپنے شوہر کی شہادت کو بخشااعزاز

نکیتا کول نے فوج میں لیفٹیننٹ بن کر اپنے شوہر کی شہادت کو بخشااعزاز

میجر وبھوتی شنکر ڈھونڈیال پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے

لیفٹیننٹ نکیتا کول کی وردی پر ستارے چمک رہے ہیں

نئی دہلی ، 29 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 جموں وکشمیر میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے آرمی میجر وبھوتیشنکر ڈھونڈیال کی اہلیہ نکیتا کول ہفتہ کے روز بھارتی فوج میں شامل ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ نکیتا نے آج پہلی بار ہندوستانی فوج کی وردی پہنی۔ فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائہ کے جوشی نے اپنے ہاتھوں سے ان کی وردی پر چمکتے ہوئے ستارے لگائے۔ انہوں نے میجر شوہر کی شہادت پر سوگ منانے کے بجائے ، ملک کی خدمت کا راستہ منتخب کیا اور ملک کے لاکھوں فوجیوں کی بیویوں کے لئے باعث ترغیب بن گئی ہیں۔

واضح ہو کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران 40 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد ہی فوج نے پلوامہ کے گاوں پنگلان میں دہشت گردوں کو ڈھیر کرنے کے لئے ایک آپریشن چلایاتھا۔ 18 فروری ، 2019 کو پنگلان میں اس تصادممیں چار فوجی شہید ہوئے ، جن میں کشمیر میں 55 راشٹریہ رائفلس میں تعینات میجر رینک کے افسر وبھوتی شنکر ڈھونڈیال بھی شامل تھے۔ ملک کے لئے قربانی دینے پر انہیں شوریہ چکر سے نوازاگیا تھا۔ اس وقت ، میجر ڈھونڈیال اور نکیتا کی شادی کو10 ماہ ہوئے تھے۔ نکیتا کول ، جو شادی کی پہلی سالگرہ بھی منا نہیں سکی تھیں ، نے اپنے شوہر کو بہادر سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے شوہر کی شہادت مزید لوگوں کو افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دے گی۔

جب میجر ڈھونڈیال کا جسد خاکی ان کے آبائی شہر پہنچا تو اہلیہ نکیتا نے فخر سے اپنے شوہر کو سلام کیا۔ نکیتا نے اس وقت کہا تھا کہ آپ نے مجھ سے جھوٹ بولا تھا کہ آپ مجھے پیار کرتے ہیں۔ آپ نے مجھ سے زیادہ میرے ملک کو پیار کیا اور مجھے اس پر فخر ہے۔ شادی کے 9ماہ بعد ہی محض 27سال کی عمر میں ہی بہادر خاتون بنی نکیتانے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تھاوہ کوئی بیچاری نہیں ہیں بلکہ ایک بہادر شہید کی بیوی ہیں اور انہیں اپنے شوہر کی شہادت پر فخر ہے۔ 

 نکیتا نے اپنے شوہر کی شہادت کے چھ ماہ بعد شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کے امتحان اور سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کا انٹرویو دیا۔ 30 سالہ نکیتا نے گذشتہ سال شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کا امتحان پاس کر لیاتھا۔ اس کے بعد انہیں چنئی میں آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) میں تربیت کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ نکیتا کول نے فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد آج ہندوستانی فوج میںشامل ہوکر اپنے شوہر کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا۔ حقیقت میں یہ ان کے لئے باعث فخر لمحہ تھا کیوں کہ شمالی کمان آف آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے آج اپنے ہاتھو ں سے نکیتا کے کندھوں پر چمکتے ہوئے ستاروں کولگایا۔اب وہ بھی اپنے شوہر کی طرح آرمی آفیسر کی وردی پہن کر دشمنوں سے جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Recommended