Urdu News

نرملا سیتا رمن 25 اگست کو سرکاری بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی

نرملا سیتا رمن 25 اگست کو سرکاری بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی

نئی دہلی، 15 اگست (انڈیا نیرٹیو)

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن 25 اگست کو پبلک سیکٹر بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔ اس میٹنگ کا مقصد بینکوں کی کارکردگی اور کووڈ 19 وبائی مرض سے متاثر معیشت کو فروغ دینے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلب اور کھپت کو بڑھانے کے لیے بینک سیکٹر کی اہمیت کے پیش نظر پبلک سیکٹر بینکوں (پی ایس بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرس  (سی ای اوز) اور منیجنگ ڈائریکٹرس (ایم ڈی) کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہے۔گزشتہ سال مارچ میں  کورونا وبا شروع ہونے کے بعد سے یہ وزیر خزانہ اور سرکاری بینکوں کے سر براہوں کی آمنے سامنے کی پہلی جائزہ میٹنگ ہے۔ سیتا رمن نے حال ہی میں کہا تھا کہ سرکار کووڈ۔19وبا سے  متاثر معیشت کو رفتار دینے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیارہے۔ 

وزیر خزانہ کے ساتھ اس میٹنگ میں بینک کی حیثیت، ریزرو بینک کے اعلان کردہ ری اسٹرکچرنگ ٹو پلان کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی توقع ہے۔ اس میٹنگ میں بینکوں کو پیداواری شعبوں میں قرضہ بڑھانے پر زور دیا جا سکتا ہے۔ ایمرجنسی کریڈٹ سہولت گارنٹی اسکیم (ای سی ای جی ایس) کا جائزہ ممبئی میں منعقد ہونے والی جائزہ میٹنگ میں بھی لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پھنسے  قرضوں یا این پی اے (نان پرفارمنگ اثاثوں) کی صورت حال کا بھی جائزہ لے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بینکوں کے مختلف اصلاحی اقدامات پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت کی مختلف کوششوں کی وجہ سے 31 مارچ 2021 کو بینکوں کے  پھنسے قرضے 6,16,616 کروڑ روپے (عارضی اعداد و شمار) پر آ گئے ہیں جو 31 مارچ 2020 کو 6,78,317 کروڑ روپے تھے۔ وہیں 31 مارچ 2019 تک یہ قرض 7,39,541 کروڑ روپے تھا۔

Recommended