Urdu News

اب بھارت سے امریکہ خریدے گافائٹر جیٹ ٹرینر

اب بھارت سے امریکہ خریدے گافائٹر جیٹ ٹرینر

۔ ایچ اے ایل نے حال ہی میںآئی این ایس وکرمادتیہ کے ساتھ ایک کامیاب تجربہ کیاتھا

۔ ایچ اے ایل نے امریکی بحریہ کی ضروریات کے مطابق بہت سی تبدیلیاں کیں

نئی دہلی ، 09 دسمبر . یہ پہلا موقع ہے جب دنیا بھر کو اسلحہ فراہم کرنے والے امریکہ سے بھارت فائٹر جیٹ ٹرینر کوفروخت کرنے کا سودا کرنے جارہا ہے۔ امریکی بحریہ کو طویل عرصے سے انڈرگریجویٹ جیٹ ٹریننگ سسٹم (یو جے ٹی ایس) کی تلاش تھی ، جس کے لئے ہندوستان نے فائٹرجیٹ ٹرینر کی پیش کش کی ہے۔ امریکہ کی درخواست پر اب ہندوستان نے لائٹفائٹر ایئر کرافٹ کے لیڈران فائٹر ٹرینر ورژن کے ساتھ اپنے انڈرگریجویٹ جیٹ ٹریننگ سسٹمکے لئے حامی بھر دی ہے۔ ایچ اے ایل نے حال ہی میں ہندوستانی بحریہ کے آئی این ایس وکرمادتیہ پر اس کا کامیاب تجربہ کیاتھا۔

انڈرگریجویٹ جیٹ ٹریننگ سسٹم

fighter jet trainer

دراصل امریکی بحرکو مئی 2020 سے انڈرگریجویٹ جیٹ ٹریننگ سسٹم. (یو جے ٹی ایس) کی تلاش تھی ، جس پر ہندوستان نے دیسی لائٹ فائٹر ایئر کرافٹ کے فائٹر کرافٹکی تجویز امریکہ کے پاس رکھی ۔ اس پر ، امریکی بحریہ نے اپنی درخواست میں کئی بنیادی پیرامیٹرز کے بارے میں معلومات طلب کی۔ امریکہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بھارت نے باضابطہ درخواست کا جواب دیتے ہوئے یوجے ٹی ایس کے بارے میں امریکہ کو ایک تفصیلی رپورٹ بھیجی . جس میں کاک پٹ ڈسپلے لے آوٹ سے لے کر تمام طرح کے فائٹر جیٹس کی طرح سہولیات ہونے کی معلومات دی گئی۔ امریکہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹیڈ(ایچ اے ایل)نے .لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ ایل سی اے تیجس کے اس بحری ورژن انڈر گریجوئٹ جیٹ ٹریننگ سسٹم کا کامیابی کے ساتھ آپریٹ کیا ہے۔

جنگی طیاروں کے مطابق

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے چیئرمین آر مادھون کا کہنا ہے. کہ لڑاکا جیٹ ٹرینر کی تمام تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ اس ٹرینر جیٹ میں ایسی سہولیات میسر ہوں گی. کہ اسے جس جنگی طیاروں کے مطابق اس میں ردوبدل کئے جا سکیںگے ۔ مثال کے طور پر ، اگر پائلٹ کو رافیل جیٹ طیارے کی پرواز کرنے کی تربیت دی جانا ہے. توا س میں رافیل جیسی تبدیلیاں کئے جانے کے بعد ، ٹرینر پائلٹ کو ایسا محسوس ہوگا. جیسے وہ رافیل کو اڑا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت کےحساب سے مزید تبدیلیوں کی بھی گنجائش ہے۔ امریکی بحریہ نے اپنی درخواست میں جن بنیادی معیار کے بارے میں معلومات طلب کی تھی.  اسے پہلے ہی پوراکیا جا چکا ہے۔

fighter jet trainer

Recommended