Categories: بھارت درشن

اوپیندر کشواہا اور اشوک چودھری سمیت 12 لیڈر بنیں گے گورنر کوٹے سے بہار قانون ساز کونسل کے ممبر

اوپیندر کشواہا اور اشوک چودھری سمیت 12 لیڈر بنیں گے گورنر کوٹے سے بہار قانون ساز کونسل کے ممبر

پٹنہ، 18مارچ (انڈیا نیرٹیو)

گورنر کوٹے سے پُر کی جانے والی 12 سیٹوں کے لیے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ آر ایل ایس پی کے جے ڈی یو میں انضمام کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئر مین بننے والے اوپیندر کشواہا قانون ساز کونسل کے رکن ہوں گے۔ قیاس لگایا جارہا تھا کہ اوپیندر کشواہا کی اہلیہ ایم ایل سی بنیں گی لیکن بدھ کے روز جے ڈی یو نے گورنر کوٹے میں نصف حصہ لیتے ہوئے اپنے چھ ایم ایل سی کا نام دیا۔ اس فہرست میں اوپیندر کشواہا کا بھی نام تھا۔ اس کے علاوہ فہرست میں وزیر اشوک چودھری، سنجے سنگھ، سنجے گاندھی ، للن صراف اور رام وچن رائے کا نام بھی شامل ہے۔

گورنر کے کوٹے سے نامزدگی کے لیے منتخب کئے گئے لیڈروں میں دو وزیر اشوک چودھری وار جنک رام شامل ہیں جو کسی بھی ایوان کے ممبر نہیں تھے۔ بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں نے چھ ۔ چھ سیٹیں لی ہیں۔ بجٹ اجلاس سے قبل نتیش حکومت کے کابینہ میں کافی تاخیر کے بعد سبھی کی نگاہیں گورنر کوٹے سے ایم ایل سی کی 12 سیٹوں پر نامزدگی پر لگی تھیں جو مئی 2020 سے خالی ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی کسی ایوان کا ممبر بنے بغیر نو ماہ تک وزیر عہدہ پر رہنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ تعمیرات عمارت کے وزیر اشوک چودری کسی بھی ایوان کے ممبر نہیں ہیں۔

واضح ہو کہ بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے آخری مرحلے سے قبل نتیش حکومت کے دو وزراء اشوک چودھری اور نیرج کمار کی کرسی چلی گئی تھی ۔ آئینی ذمہ داری کے سبب ان دونوں ممبروں کو بطور وزیر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ یہ دونوں بہار قانون ساز کونسل کے ممبر تھے۔ دونوں کی رکنیت 6 مئی 2020 کو ختم ہوگئی۔ آئین کے مطابق کوئی بھی ایوان کا رکن بنے بغیر چھ ماہ سے زیادہ وزیر کے عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا ہے۔ حالاں کہ اشوک چودھری کو نتیش کابینہ میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین اور بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ جنک رام بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ جنک رام کسی بھی ایوان کےممبر نہیں ہیں اور انہیں ایوان بالا میں نامزد کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہنواز حسین پہلے ہی قانون ساز کونسل میں منتخب ہوئے تھے۔ مکیش سہنی رواں ماہ جنوری میں قانون ساز کونسل میں بھی منتخب ہوئے تھے۔ یہ سیٹ  بی جے پی کے ونود نارائن قانون ساز اسمبلی کے منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھی ۔

ان کی ہوئی ہے ایم ایل سی کے لیے نامزدگی

اشوک چودھری ، جنک رام ، اوپیندر کشواہا ، پروفیسر رام وچن رائے ، سنجے کمار سنگھ ، للن کمار صراف ، راجندر پرساد گپتا ، سنجے سنگھ ، دیویش کمار ، ڈاکٹر پرمود کمار ، دھنشیام  ٹھاکر اور نویدیتا سنگھ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago