Categories: بھارت درشن

ترکی میں حزب اختلاف پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے متحد

ترکی میں حزب اختلاف پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے متحد

Opposition in Turkey united to restore parliamentary system

انقرہ،31دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ترکی میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد’امہ الائنس‘ نے ملک میں پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کی اپوزیشن جماعت ’پیپلپز ری پبلیکن‘ کے سربراہ کمال کلیچدار اوگلو نے کہا ہے کہ امہ الائنس عن قریب ملک میں پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کرے گا۔

ترک اخبار’الاحوا‘ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں ملک میں پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے متحد ہیں اور وہ صدر طیب ایردوآن پر شخصی اقتدار اور آمریت کو فروغ دینے کا الزام عاید کرتی ہیں۔

کلیچدار اوگلو نے ایردوآن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ فرد واحد کی حکومت میں کوئی خوبی نہیں ہے۔ادھر ترکی کی ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے صدر علی بابا جان نے ملک کی اقتصادی صورت حال پر بات کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری حکومت پر عاید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ معیشت مسلسل پیچھے کی طرف جا رہی ہے۔ ملک میں صدارتی نظام نےشہری آزادیوں اور انسانی حقوق کو بھی قید کردیا گیا ہے۔

علی بابا جان نے انقرہ میں اپنی پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ہم ایسے ملک میں جی رہے ہیں جس میں ہرطرف بھوک، افلاس اور غربت ہے۔ لوگ عدم مساوات کا شکار ہیں۔

حکومت کی غلط پالیسیوں سے لگتا ہے کہ وہ غریبوں کی ایک فوج تیار کر رہی ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں بدانتظامی پھیلی ہے۔

Opposition in Turkey united to restore parliamentary system

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago