Urdu News

برفیلی ہوا کی وجہ سے بہار میں 2 فروری تک اورنج الرٹ، پٹنہ میں 7 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

Orange alert in Bihar till February 2 due to icy winds

پٹنہ ،یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں شدید سردی کی صورت حال برقرار ہے۔ آٹھویں پہر برفیلی ہوا کا ستم ہے اور زندگی پر اس کا گہرا اثر پڑا ہے۔موسم کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ آئندہ دو دن تک یہ صورت حال برقرار رہے گی۔ یعنی سردی سے نجات پانے کی کوئی امید نہیں ہے۔ موسمی نظام کے مطابق 2 فروری کے بعد ہی جزوی راحت متوقع ہے۔ 

پٹنہ، گیا، مظفر پور، پورنیہ، چھپرہ ، سوپول، دربھنگہ اور فاربس گنج اتوار کے روز بھی شدید سردی کی زد میں رہا اوریہاں کولڈ ڈے اعلان کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے مسلسل چوتھے روزپٹنہ میں کولڈ ڈے کا اعلان کیا۔بھاگلپور میں سردی کو دیکھتے ہوئے کولڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بچوں اور بوڑھوں سے خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

پٹنہ میں ایک د ہائی کی دوسری سب سے زیادہ سرد رات 

پٹنہ میں سردی نے جنوری میں گزشتہ سات سال کا ریکارڈ کوتوڑدیا ہے ۔ برفیلی ہوا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ  کافی نیچے چلا گیا۔ پٹنہ میں ہفتے اور اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ دہائی میں سال 2013 میں 1.1 ڈگری پارہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

 ہفتہ کے روز گزشتہ دہائی کی دوسری سب سے بڑی سرد رات رہی ۔ اتوار کے روز دن میں دھوپ نکلی ، لیکن شام ہوتے ہی پھر سے شدید سردی کا احساس ہوا۔ گیااب بھی ریاست میں سب سے ٹھنڈا بنا ہوا ہے۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت 3.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف اعشاریہ عدد میں پارہ بہتر ہوا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ٹھنڈ کی یہ حالت اگلے دو دن بنی رہے گی۔ 

Recommended