بھارت درشن

بارڈر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے تیتوال میں سیاحتی میلے کا انعقاد

 نوجوان سرحدی سیاحت کی ترقی کے لیے کلید  ہیں:  ڈی سی  کپواڑہ

وادی میں بارڈر ٹورازم کے تحت تیتوال کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے محکمہ سیاحت نے ضلع انتظامیہ کپواڑہ، لولاب۔بنگس۔ڈرنگیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل بی ڈی ڈی اے)، کلچرل اکیڈمی اور فوج کے اشتراک سے سرحدی سیاحتی میلے کا انعقاد کیا۔

 ٹیٹوال میں کشن گنگا کے کنارے زیرو لائن کے قریب  منعقدہ میلے میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی بڑی دھوم دھام سے شرکت دیکھنے میں آئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورازم جی این ایتو مہمان خصوصی تھے۔

  اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، ڈاکٹر ڈوئیفوڈ ساگر دتاترے ،بریگیڈیئر 104 انفنٹری بریگیڈ؛ ایس ایس پی کپواڑہ، یوگل منہاس؛ چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایل بی ڈی ڈی اے،غلام نبی بھٹ؛ ایس ڈی ایم کرناہ، مختلف آرمی یونٹس کے کمانڈنگ آفیسرز؛ بی ڈی سی چیئرپرسن، سیکٹرل اور ضلعی افسران؛ پنچایتی راج اداروں  اور دیگر عوامی نمائندوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک بڑا اجتماع موجود تھا۔

     میلے کی کشش مختلف معروف بینڈز، گروپس اور بچوں کی جانب سے مختلف کثیر لسانی ثقافتی اور میوزیکل  پروگرام کی  پیشکش تھی جسے حاضرین نے خوب داد وصول کی۔

پھری/گوجری ثقافتی پروگرامز، مٹی کے فرزندوں کی تلوار بازی، روف ڈانس، طلباء کا لیزیم، ٹیگ آف وار اور مختلف ایجنسیوں کے مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقدہ کئے ۔

لوک قبائلی گیتوں اور تلوار بازی نے سامعین پر سحر طاری کردیا۔ دیگر ثقافتی اشیا بھی سامعین کے لیے دلکش تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورازم نے کہا کہ تاریخی تیتوال میں بارڈر ٹورازم فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد علاقے کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے علاوہ مقامی فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تہوار زیادہ سیاحوں کو راغب کریں گے اور ضلع کپواڑہ کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کرنے میں مدد کریں گے، خاص طور پر دور افتادہ کرناہ سب ڈویژن میں رہنے والے۔

جی این ایتو نے کہا کہ سرحدی سیاحتی میلے کا مقصد لوگوں کی پرجوش اور بڑی شرکت کو دیکھ کر پورا ہوا۔ ڈائریکٹر نے ضلع میں سرحدی سیاحتی سہولیات پیدا کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی کوششوں کی وجہ سے ہے، ٹیٹوال فیسٹیول میں لوگوں کی پرجوش اور بڑی شرکت دیکھنے میں آئی۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ سرحدی سیاحت لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago