عالمی

بھارتی نژاد ویدانت پٹیل نے امریکی محکمہ خارجہ کی پریس کانفرنس کر کے تاریخ رقم کی

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے محکمہ کی روزانہ پریس کانفرنس کر کے تاریخ رقم  کردی۔ ویدانت ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی  ہیں۔ گجرات میں پیدا ہونے والے اور کیلیفورنیا میں رہنے والے 33 سالہ ویدانت پٹیل کو یہ موقع اس لیے ملا کیونکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس چھٹی پر تھے۔ ویدانت پٹیل کے خطاب کی تعریف بھی کی گئی ہے۔

منگل کو امریکی خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوکرین پر روس کے حملے، ایرانی جوہری معاہدے اور لز ٹرس کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے جیسے موضوعات پر بات کی۔ وہ بدھ کے روزبھی  میڈیا سے بھی خطاب کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے سینئر ایسوسی ایٹ کمیونیکیشن ڈائریکٹر میٹ ہل نے پٹیل کو مبارکباد دی۔

میٹ ہل نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکہ کی نمائندگی کرنا بڑی ذمہ داری ہے۔ ویدانت نے بہت پیشہ ورانہ اور بہت واضح انداز میں اپنی بات کہی۔ وائٹ ہاؤس کے سابق ڈپٹی کمیونیکیشن ڈائریکٹر پیلی توبار نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویدانت پٹیل کو پوڈیم پر دیکھ کر اچھا لگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago