Urdu News

اپنے اپنے گھروں سے ترنگا پرچم لہرا کر‘ہر گھر ترنگا ’مہم میں شامل ہونے کی اپیل

 

داخلی اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے ہم وطنوں سے  اپنے اپنے گھروں سے ترنگا پرچم لہرا کر‘ہر گھر ترنگا ’مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی، جو آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے شروع کی ہے۔

سلسلے وار ٹوئیٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ  ہمارا قومی پرچم نہ صرف ہر ہندوستانی کو متحد کرتا ہے بلکہ قوم کے تئیں جاں فشانی کے  اُن کے جذبے کو بھی مستحکم کرتا ہے۔ یہ 22 جولائی 1947  کا دن تھا، جب قومی پرچم کے طور پر ترنگے کی موجودہ شکل کو اپنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  وزیراعظم نریندر مودی نے آزادی  کا امرت مہوتسو کے دوران ہر گھر ترنگا مہم  شروع کی ہے۔ اس مہم کے ساتھ ہی قومی پرچم ملک بھر کے تقریبا 20 کروڑ گھروں میں لہرایا جائے گا، جس سے  شہریوں، خصوصا نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید  تقویت ملے گی۔  جناب  امت شاہ نے کہا کہ میں ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 13  سے 15  اگست کے درمیان اپنے گھروں سے ترنگا پرچم لہرا کر اس مہم میں شامل ہوں۔ ایسا کر کے ہم  قومی  پرچم کے تئیں اپنے نوجوانوں  میں احترام اور اس سے لگاؤ پیدا کرسکتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ  ہم ان میں بہادر جوانوں  کی قربانیوں کے بارے میں بیدار ی  پیداکرسکیں گے، جو انہوں نے آزادی حاصل  کرنے کے لئے لڑی تھی:  .https://harghartiranga.com”  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Recommended