پاک فوج نے ضلع کٹھوعہ کی بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

کٹھوعہ 26 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستانی فوج اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہیں آرہی ہے۔ اس نے ضلع کی بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کرکے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

جمعہ کی رات پاکستان کی جانب سے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے ستل بارڈر چوکی کے علاقے میں فائرنگ کا آغاز ہوا جو ہفتے کی صبح تک جاری رہا۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے بھی مناسب جواب دیا۔

بی ایس ایف نے بتایا کہ دونوں کے مابین فائرنگ ہفتہ کی صبح 2.45 بجے تک جاری رہی۔ فائرنگ سے ہندستانی فوج کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔