Urdu News

پاکستان جمہوری نہیں بلکہ  فوجی آمریت کا شکار ملک ہے:  الطاف حسین

پاکستان جمہوری نہیں بلکہ  فوجی آمریت کا شکار ملک ہے:  الطاف حسین

پاکستان جمہوری نہیں بلکہ  فوجی آمریت کا شکار ملک ہے: الطاف حسین

متحدہ قومی تحریک کے قائد الطاف حسین نے کہاکہ’’ پاکستان ایک جمہوری ملک نہیں بلکہ ایک فوجی آمریت والا ملک ہے جہاں فوج ملک پر بالواسطہ یا بلاواسطہ حکمرانی کر رہی ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی تنقید کو قانون کے خلاف قرار دیا جاتاہے۔‘‘پاک فوج کی قلعی کھولتے  ہوئے  الطاف حسین نے کہا کہ’’ فوج کا کام ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے نہ کہ سیاست کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فوجیوں نے ہزاروں بلوچوں ، سندھیوں اور مہاجروں کو ہلاک کیا ہے۔‘‘

پاکستان میں فوج ظلم کرتی ہے ،فوجی ظلم کی وجہ سے  ہزاروں بلوچوں ، سندھیوں اور مہاجروں کو ہلاک کیاجاچکا ہے ،فوج پر کسی طرح کی تنقید اور کاروائی کرنے کے بجائے  الطاف حسین کوہی دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ فوج کا کام ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے ،فوج کوسیاست زیب نہیں دیتا ہے اس لیے فوج کو اپنی ذمہ داری سمجھنی ہوگی ۔فوج سرحد کی حفاظت کا حلف لیتی ہے نہ  سیاست کی۔ اس لیے فوج کو سیاسی کاروبار سے دور رہنا چاہیے۔الطاف حسین نے اس پس منظر میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا دور دور تک پتہ نہیں ہے بلکہ پاکستان میں فوجی آمریت کا بول بالا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے  بلکہ ایک جماعتی نظام قائم ہے۔ فوج ملک پر بالواسطہ یا بلاواسطہ حکمرانی کر رہی ہے۔ آج بھی فوج پرکسی بھی تنقید کو قانون کے خلاف قرار دیا جاتاہے اور فوج کو بے نقاب کرنے کی جسارت کرنے والے کو غدار قرار دیا جاتاہے۔ پاکستان میں  ایسا لگتا ہے کہ فوج انسان نہیں بلکہ فرشتے ہیں۔

الطاف حسین نے مزید  کہا کہ سندھ کے جزیروں پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے خود وفاقی حکومت کو ایک خط لکھ کر سندھ سے تعلق رکھنے والے جزیروں کو فروخت کرنے کے لیے کہا ہے۔اس سے ایک بڑا نقصان یہ ہوگا کہ سندھ کی تمام اراضی فروخت ہوجائیں گی اور جاگیرداربے یارو مددگار ہوجائیں گے۔اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کے خلاف سازشی لوگوں کی شناخت کی جائے اور انہیں حکومت سے باہر کا راستہ دیکھایاجائے۔اسی صورت میں سندھیوں کی زمین محفوظ رہ سکتی ہے ورنہ ایک سنگین مسئلہ سندھیوں کے سامنے درپیش ہوگا۔ الطاف حسین نے کہاایک ویڈیوجاری کرتے ہوئے کہا کہ  "جزیروں کا تعلق سندھ سے ہے۔ سندھ کے عوام کو ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔ سندھیوں کے آپسی تعاون سے ہی ان جزیروں کو واپس لیں گے اور کسی کو بھی سندھ کی جائداد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ "

Recommended