<h3 style="text-align: center;">پاکستان نے ترکی ایئر لائن کوکیا خبردار،آئندہ خلاف ورزی پر کارروائی کی دھمکی</h3>
<p style="text-align: right;">سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے ترکش ائیر لائن پر الزام لگایا ہے کہ ترکش ائیر لائن کرونا ٹیسٹ کے بغیر ہی متعدد مسافروں کو پاکستان لا رہی ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ترکی کیٹیگری بی میں شامل ہے، جس کے تحت ترکی سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا منفی ٹیسٹ لازم ہے۔سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکش ائیرلائن مسافروں کو پاکستان لانے سے قبل کرونا ٹیسٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی وضاحت ہے کہ مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹوں سے زیادہ کا نہ ہو۔ساتھ ہی کہا ہے کہ کرونا منفی ٹیسٹ کے بغیر مسافروں کو پاکستان لانا ہماری پالیسی کی خلاف ورزی ہے، آئندہ خلاف ورزی پر ائیر لائن کے خلاف پینل ریگولیٹری ایکشن کے تحت کاروائی ہو گی۔</p>.