Urdu News

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے پاکستان کوکہا الوداع

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے پاکستان کوکہا الوداع

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے پاکستان کوکہا الوداع

دی نیوز انٹرنیشنل کی خبر کے مطابق چینی سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر پابندی عائد ہونے کے چند ہی دن بعد ملک کے سب سے بڑے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جنت مرزا پہلے ایسے  ٹِک ٹاک اسٹارہیں جنہوں  نے پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ مداح بنارکھاہے۔ اس خبر سے لاکھوں مداح بہت مایوس ہیں۔

نیوز انٹرنیشنل کے مطابق  جب ان سے یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے آپ پاکستان چھوڑ کر   جاپان کیوں جا رہے ہیں؟توٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ پاکستان بہت خوب صورت ملک ہے لیکن یہاں کے عوام کی ذہنیت اچھی نہیں ہے۔

9 اکتوبر کو پاکستان  بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا جنہوں نے چینی اپیلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ۔پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک میں غیر اخلاقی مواد کا عمل دخل زیادہ ہے۔اس طرح کے جوابات سن کر ٹک ٹاک صارفین حیرت زدہ ہیں کہ آخر یہ بھی کوئی وجہ ہے۔ پاکستان اور چین کے باہمی رشتے کافی اچھے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان اس طرح کا فیصلہ کافی حیران کن ہیں۔ پاکستان پر یہ بھی الزام ہے کہ اسلام آباد اور بیجنگ کے رشتے ہمیشہ استواررہتے ہیں ، پاکستان چین میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف کبھی آواز بلند نہیں کرتا ہے  ۔اور اس طرح مسلمانوں کے حقوق کی پالیسی پر خاموش تماشائی بنا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ٹک ٹاک پر  پابندی  ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کے کہنے پر قومی سلامتی کے لیے مختصر ویڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیاہے۔ظاہر ہے اس فیصلے نے عالمی سطح پر بحث کا موضوع فراہم کردیا ہے۔

فرم سینسر ٹاور کےماہرین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پاکستان میں فیس بک  اور واٹس ایپ کے بعد سب سے زیادہ ڈان لوڈ کیا جانے والا ایپ ہے۔ ٹک ٹاک ایک  ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے۔ اس ایپ کامالک چین کا بائٹ ڈانس ہے ۔ ٹک ٹاک  پاکستان میں تقریبا39 ملین بار ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران یہ ایپ تیسری سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا جانے والاایپ ہے۔

واضح ہوکہ لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف ایک  درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ  ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کردینی چاہیے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق ،وکیل ندیم سرور ایک شہری کی طرف سے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی تاہم یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر التوا ہے۔وکیل نے  کہا بھی  کہ ابھی تک ٹِک ٹاک  کے خلاف اہم درخواست کی سماعت نہیں ہوسکی ہے حالاں کہ یہ معاملہ کافی اہم ہے۔

Recommended