عمران خان کو ہٹانے کے لیے پاکستان کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد ، 02 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم عمران خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے، پاکستان کی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے درخواست دائر کی ہے۔

ان کا الزام ہے کہ عمران خان نے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں اپنے 3 بچوں اور جائیداد کا ذکر نہیں کیا ہے۔ اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ، سرینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے عدالتی حکم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے اپنے 3 بچوں کی جائیداد کا انکم ٹیکس ریٹرن میں ذکر نہیں کیا ہے۔ سرینا نے یہ بھی الزام عاید کیا ہے کہ عمران خان نے غیر قانونی طور پر مالیاتی اداروں بشمول پاکستانی اسٹیٹ بینک سے اپنے مالیاتی لین دین کے محفوظ ریکارڈ غیر قانونی طور پر حاصل کرلیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کی سربراہی میں غیر قانونی اثاثوں کی بازیابی کی ایک یونٹ تشکیل دی ہے جو بغیر کسی قانونی حیثیت کے، کام کر رہا ہے۔

واضح ہو کہ عمران خاں کے خلاف سماعت کے لیے پاکستانی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ پاکستانی سپریم کورٹ کی طرف سے کیا جواب ملتا ہے؟ یہ ایک دل چسپ خبر ہوگی، تاہم اس سے پہلے نواز شریف پر سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں وزارت عظمیٰ سے استعفی دینا پڑا تھا۔