Urdu News

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے فی لیٹر مہنگا

نئی دہلی ، 23 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے باوجود ، گھریلو مارکیٹ میں دونوں ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک دن بعد ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ، اتوار کے روز ، پٹرول 15 سے 17 پیسے اور ڈیزل 25 سے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ کے چاروں میٹروز میں پٹرول کی قیمت بالترتیب93.21 روپے ،99.49 روپے ، 94.86 روپے اور93.27 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ڈیزل بھی بالترتیب84.07 روپے،91.30 روپے، 88.87 روپے اور86.91 روپے فی لیٹر ان میٹروز میںمل رہا ہے۔

اس کے علاوہ، پٹرول نوئیڈا میں 90.93 روپے اور ڈیزل84.54 روپے، بنگلور میں پٹرول فی لیٹر 96.31 روپے اور ڈیزل89.12 پر فروخت کیا جارہا ہے۔وہیں حیدرآباد میں پٹرول96.88 روپے اور ڈیزل91.65 روپے فی لیٹرہے ۔پٹنہ میںپٹرول95.40 روپے اور ڈیزل 89.32 روپے فی لیٹر ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ 12 دنوں میں 2.69 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔جب کہ، ڈیزل کی قیمت میں اس مدت میں 3.07 روپے اضافہ کیا ہے۔ تاہم ، بین الاقوامی مارکیٹ میں ، خام تیل کی قیمت آج مستحکم ہے۔ 

Recommended