Urdu News

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت آسمان پر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان پر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان پر

اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں پٹرول 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے ، جب کہ ڈیزل پہلی بار 90 روپے کو عبور کرچکا ہے۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، آج قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے اضافے سے 92.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 83.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اس مہینے دہلی میں پٹرول 2.18 روپے اور ڈیزل 2.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول 23-23 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98.88 روپے اور کولکتہ میں 92.67 روپے رہی۔ چنئی میں ، یہ 22 پیسے مہنگا ہوکر 94.31 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 29 پیسے اضافے سے 90.40 روپے ، چنئی میں 26 پیسے بڑھ کر 88.07 روپے اور کولکاتہ میں 27 پیسے کے اضافے سے 86.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دونوں ایندھنوں کی قیمتیں چاروں میٹرو شہروں میں مستقل طور پر نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہی ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر – ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 92.58 —————— 83.22

ممبئی ————— 98.88 —————— 90.40

چنئی ————— 94.31 —————— 88.07

کولکاتا ———— 92.67 —————— 86.06

ایک دن بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرول24 پیسے مہنگا تو ڈیزل27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا 

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا اثرگھریلو مارکیٹ پربھی پڑاہے۔ پبلک سیکٹرکی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتوار کے روز پیٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیاہے۔

IndianOilکی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ کے چار میٹروز میں پیٹرول کی قیمت 92.58 روپے، 98.88 روپے ،94.34 روپے اور92.67 روپے فی لیٹراضافہ ہوا ہے۔وہیں، ڈیزل بھی فی لیٹر بالترتیب ان میٹروز میں83.22 روپے ، 90.40 روپے ، 88.07 روپے اور86.06 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں تناو میں اضافے کا اثر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت پر پڑا ہے اور اب بھی عروج پر ہے۔ ہفتے کے آخری کاروباری روز ، برینٹ کروڈ کی قیمت 1.66 اضافے سے 68.71 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت بھی 1.55 ڈالر اضافے سے 55.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اس کی وجہ سے ، گھریلو مارکیٹ میں پچھلے 10 دنوں میں پٹرول 2.21 روپے اور ڈیزل 2.22 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ 

Recommended