بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر بابل سپریو کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اسلامی ٹوپی پہن کر تقریر کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے انہیں بالی گنج اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخاب میں امیدوار بنایا ہے۔ وہ بھرپور طریقے سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا، سی پی آئی (ایم) کے رہنما فواد حلیم نے ہفتہ کو ٹوئٹر پران کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اسلامی ٹوپی پہنے ہوئے تھے اور سفید کرتہ میں تقریر کر رہے تھے۔ اسی تصویر میں ان کی ایک اور تصویر بھی ہے جس میں وہ بی جے پی کا پٹہ پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر کا کیپشن ”رنگ چینج“ دیتے ہوئے حلیم نے یہ تصویر پوسٹ کی ہے جس پر ٹوئٹر پر کافی بحث ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگ بابل سپریو کی اخلاقیات اور غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی میں رہتے ہوئے پانی پی پی کرمسلمانوں کے خلاف بیان بازی کرنے والے بابل سپریو نے پارٹی کی تبدیلی کے ساتھ سیاسی رنگ ابھی س حد تک بدل دیا ہے کہ اپنا اصلی چہرہ چھپانے کے لیے ’لامی ٹوپی پہن رہے ہیں۔