Categories: بھارت درشن

گلورئیس نرسری اینڈ پلے اسکول میں شجرکاری

مالیگاؤں گرین ڈرائیو کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں تیزی

ماحول کا جائزہ لیں تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ درخت دن بہ دن ختم ہورہے ہیں۔ درختوں کی کمی کے سبب گزشتہ کچھ سالوں سے گرمی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے درخت لگاؤ مہم و مختلف نعرے دیئے جارہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب مالیگاؤں میں گرین مالیگاؤں ڈرائیو (مُہِم) کے تحت بھی مختلف مقامات پر شجرکاری مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں گرین مالیگاؤں ڈرائیو مہم کے تحت دیانہ گٹ نمبر 202، اقصیٰ کالونی علاقے میں مسجد زبیدہ اسحاق کے پاس، گلورئیس نرسری اینڈ پلے اسکول میں محترم ڈاکٹر محمّد مصطفیٰ انصاری صاحب اور پروفیسر حبیب انصاری صاحب نے شجرکاری کرتے ہوئے ان پودوں کی حفاظت اور پرورش کی ذمےداری لی مزید یہ کہ مستقبل میں بھی شجرکاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

شجرکاری کے اس پر مسرت موقع پر محترم محمّد یونس انصاری صاحب، محترم ساجد نعیم انصاری صاحب، ریاض احمد سفاری صاحب اور ڈاکٹر محب انصاری صاحب بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گرین مالیگاؤں ڈرائیو (عبداللّٰہ ٹرسٹ) کے تحت شہر و اطراف میں ہزاروں درخت لگانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ سالوں میں پانچ ہزار پودے اور درخت لگائے گئے جو پھل پھول رہے ہیں. گرین ڈرائیو نے پانچ لاکھ درخت لگانے کا عزائم لئے مسلسل شجری کاری میں پیش قدم کررہی ہے۔

مالیگاؤں شہر کے عوام میں شجر کاری کا جذبہ تیزی کے ساتھ بڑھتا نظر آرہا ہے، شہر کے نوجوان، بڑے، بوڑھے، بچے، خواتین، محلوں کے ذمہ داران، ٹرسٹیانِ مساجد، ٹیچرس، ڈاکٹرس، انجینیئرس، چند کارپوریٹر اور کئی مِلّی و سماجی تنظیمیں، کلبیں مالیگاؤں شہر و اطراف میں پانچ لاکھ درخت لگانے کی اس گرین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور شہر کو تیز رفتاری سے گرین ہرا بھرا کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago