Urdu News

وزیراعظم نے مختلف تہواروں پر عوام کو مبارک باد دی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اور آئندہ چند روز میں ہونے والے تہواروں کے لئے عوام کو مبارک باد دی ہے

 

 

 ‘‘ان تہواروں سے بھارت کی گونا گونیت اور‘ ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے’’ : وزیر اعظم

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اور آئندہ چند روز میں ہونے والے تہواروں کے لئے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘ یہ تہوار بھارت کی گونا گونیت اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو  اجاگر کرتے ہیں’

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اُگاڈی کے موقع پر عوام کو مبارک باد ی ہے۔

جناب مودی نے ٹوئٹ کیا:

 

‘‘ اُگاڈی کے خصوصی موقع پر ہر ایک کو مبارک باد’’۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نورا تری کے مقدس موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  نوریہہ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔

جناب مودی  نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ

 

‘‘ آپ سبھی کو نوریہہ کی مبارکباد! نوریہہ کے خاص موقع پر خوشی اور کامیابی سے بھرپور سال کیلئے دعا کرتا ہوں۔ میں سبھی کے لئے اچھی صحت اور بھلائی کے لئے بھی دعا گو ہوں۔’

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بیساکھی کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

 

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ یہ مبارک تہوار سبھی کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی لے کر آئے۔ اس تہوار کا فطرت اور ہمارے محنت کش کسانوں کے ساتھ خصوصی تعلق ہے۔ ہمارے کھیت پھلیں پھولیں اور یہ ہمارے کرۂ ارض  کی دیکھ بھال کے لئے  ہمیں تحریک دیں۔’’


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چیتی چند کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔

جناب مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا:

 ‘’چیتی چند کے موقع پر عوام کو اور خاص طور پر سندھی برادری کو مبارک باد ’’۔

 

 بھگوان جھولے لال کاخصوصی آشیرواد ہمیشہ ہم سب کو ملتا رہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آنے والے سال میں سبھی کی خواہشات پوری ہوں۔


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چیتی چند کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔

جناب مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا:

 ‘’چیتی چند کے موقع پر عوام کو اور خاص طور پر سندھی برادری کو مبارک باد ’’۔

 بھگوان جھولے لال کاخصوصی آشیرواد ہمیشہ ہم سب کو ملتا رہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آنے والے سال میں سبھی کی خواہشات پوری ہوں۔

Recommended