Urdu News

وزیراعظم نریندر مودی 11 دسمبر 2022 کو مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر 2022 کو مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے۔

صبح تقریباً 9:30 بجے وزیر اعظم ناگپور ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ وندے بھارت ایکسپریس کو روانہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10 بجے وزیر اعظم فریڈم پارک میٹرو اسٹیشن سے کھاپری میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کی سواری کریں گے، جہاں وہ ‘ناگپور میٹرو فیز 1’ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ ‘ناگپور میٹرو فیز ٹو’ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ صبح تقریباً 10: 45 بجے وزیر اعظم ناگپور اور شرڈی کو جوڑنے والے سمردھی مہامارگ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے اور شاہراہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 11: 15 بجے ایمس ناگپور کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی

سمردھی مہامارگ

ناگپور میں ایک عوامی تقریب میں تقریباً 11: 30 بجے وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ون ہیلتھ (این آئی او)، ناگپور اور ناگ ندی آلودگی میں کمی کے پروجیکٹ، ناگپور کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم ‘سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی)، چندرپور’ کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ‘سینٹر فار ریسرچ، مینجمنٹ اینڈ کنٹرول آف ہیموگلوبینوپیتھیز، چندرپور’ کا افتتاح بھی کریں گے۔

گوا میں تقریباً 3: 15 بجے وزیر اعظم نویں عالمی آیوروید کانگریس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اس پروگرام کے دوران تین قومی آیوش اداروں کا بھی افتتاح کریں گے۔ شام تقریباً 5: 15 بجے وزیر اعظم گوا کے موپا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم ناگپور میں

وزیر اعظم سمردھی مہامارگ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے، جو 520 کلومیٹر طویل ہے اور ناگپور اور شرڈی کو جوڑتا ہے۔

سمردھی مہامارگ یا ناگپور-ممبئی سپر کمیونیکیشن ایکسپریس وے پروجیکٹ، ملک بھر میں بہتر کنکٹیویٹی اور بنیادی ڈھانچے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ تقریباً 55،000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا 701 کلومیٹر ایکسپریس وے – مہامرگ کے سب سے طویل ایکسپریس وے میں سے ایک ہے، جو مہاراشٹر کے 10 اضلاع اور امراوتی، اورنگ آباد اور ناسک کے اہم شہری علاقوں سے گزرتا ہے۔ ایکسپریس وے سے ملحقہ 14 دیگر اضلاع کے رابطے کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، اس طرح ودربھ، مراٹھواڑہ اور شمالی مہاراشٹر کے علاقوں سمیت ریاست کے تقریباً 24 اضلاع کی ترقی میں مدد ملے گی۔

مہاراشٹر حکومت پر مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین پر دوہرا موقف اپنانے کا الزام

Recommended