بھارت درشن

پولیس یادگاری ہفتہ: گاندربل میں تقریبات کے سلسلے کا افتتاح

سوپور اور بانڈی پورہ میں ثقافتی سرگرمیوں کے پروگرام منعقد کیے گئے

پولیس شہداء کی قربانیوں کی یاد میں پولیس یادگاری ہفتہ کے ایک حصے کے طور پر، پولیس نے گاندربل میں تقریبات کے سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ اس کے علاوہ سوپور اور بانڈی پورہ میں ثقافتی سرگرمیوں کے پروگرام منعقد کیے ہیں۔

گاندربل میں، ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر-آئی پی ایس نے ڈی پی ایل گاندربل میں جموں و کشمیر پولیس کے شہداء کی یاد میں تقریبات کی 10 روزہ طویل سیریز کا افتتاح کیا۔

تقریبات کا سلسلہ ثقافتی پروگرام سے شروع ہوا جس میں ضلع کے مختلف سکولوں کے طلبا نے شرکت کی۔شرکا نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے جن کا مقصد طلبا، نوجوان ابھرتے ہوئے اور پرجوش فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

ضلع کے مختلف سکولوں کے شرکاء نے ڈانس پرفارمنس، حب الوطنی اور لوک گیت گا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے افسانوی ڈرامے، مختصر خاکے اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی پیش کیں۔ شرکا کی پرفارمنس دیکھ کر شائقین مسحور ہو کر رہ گئے۔

یہ پورا پروگرام جموں و کشمیر پولیس کے بہادر شہداء کی ہمت اور بہادری کو یاد کرنے کے لیے وقف تھا جنہوں نے قوم کے اتحاد اور سالمیت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

اس کے علاوہ، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل، ڈی وائی ایس پی (پی)، پولیس اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس پروگرام کو دیکھا۔بعد ازاں ایس ایس پی گاندربل اور محکمہ پولیس اور تعلیم کے دیگر افسران نے شرکا کو نقد انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago