Urdu News

اترپردیش میں پنچایت چناؤپہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری

Representational Pic

اترپردیش میں پنچایت چناؤپہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری

اُترپردیش میں 18 اضلاع میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کےلیے پولنگ آج ہورہی ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن نے پولنگ کے دوران کووڈ ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے کےلیے احکامات جاری کیے ہیں۔ ووٹنگ جو آج صبح سات بجے شروع ہوئی ہے شام چھ بجے تک ہوگی۔

پولنگ کے دوران ووٹروں کو ماسک پہننا ہوگا اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ہوگا۔ اس طرح کی بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ پولنگ مرکزوں پر چھ فٹ کے فاصلے سے گولے بنادیئے جائیں۔ اترپردیش پنچایت انتخابات اس ماہ کی 26-19-15 اور 29 تاریخ کو چار مرحلوں میں منعقد کیے جارہے ہیں، جب کہ ووٹوں کی گنتی دو مئی کو کی جائے گی۔

Recommended