Urdu News

پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلہ کا انعقاد آج سے،جانئے اس بارے میں

پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلہ کا انعقاد آج سے

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت  ملک کے 197 اضلاع میں میلے منعقد کرے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے کیریئر کے مواقع کو فروغ دینے کے وژن کے ایک حصے کے طور پر،ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) 12 دسمبر 2022 کو 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 197 مقامات پر پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلہ (پی ایم این اے ایم)کا انعقاد کرے گی۔

کئی مقامی کاروباری اداروں کو میلے کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا گیا ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو اپرنٹس شپ کی تربیت کے ذریعے اُنہیں اپنے کیریئر بنانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیاں شرکت کریں گی۔

حصہ لینے والی کمپنیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ممکنہ اپرنٹس سے ملنے اور موقع پر ہی درخواست دہندگان کا انتخاب کرنے اور انہیں اپنی تنظیم کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔

لوگ میلے کے لئےhttps://www.apprenticeshipindia.gov.in/پر جا کر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور میلے کا قریب ترین مقام تلاش کر سکتے ہیں۔درجہ پنجم 5 سے درجہ دوازدہم 12 پاس کرنے والے امیدوار جن کے پاس ہنر کی تربیت کا سرٹیفکیٹ ہے یا وہ آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر یا گریجویٹ ہیں اس اپرنٹس شپ میلے کے دوران درخواست دے سکتے ہیں۔

 امیدواروں اپنی صلاحیت کی تفصیلات کی تین کاپیاں، تمام مارک شیٹس اور اسناد کی تین کاپیاں، فوٹو آئی ڈی (آدھار کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ) اور پاسپورٹ سائز کی تین تصاویر متعلقہ مقامات پر ساتھ لے جائیں۔جو لوگ پہلے ہی اندراج کروا چکے ہیں ان سے تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پنڈال پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Recommended