Urdu News

پردھان نمائندہ محمدنیاز انصاری نے غریبوں میں اونی کپڑے اور کمبل تقسیم کیا

پردھان نمائندہ محمدنیاز انصاری

سرولی غوث پور، بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)

 گاؤں پنچایت رام پور بھوانی پور کے پردھان نمائندہ محمدنیاز انصاری نے سیکڑوں غریب لوگوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑےتقسیم کئے۔

 کپڑےتقسیم کرتے ہوئے گاؤں پردھان نمائندہ محمدنیازانصاری نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا ، ان کی دعائیں لینا کسی عبادت سے کم نہیں۔ لیکن خدا ان سے خوش ہوتا ہے جو ان کی پریشانیوں اور ان کے درد کو سمجھتے ہیں ، اور ان کے دکھ درد میں شامل ہو کر خوشیاں بانٹتے ہیں۔ نادار لوگوں کے بچوں کی زبوں حالی میں سہارا بن کر کھڑے رہتے ہیں۔

سردی کے دنوں میں گاؤں کے غریبوں ، یتیموں ، محروموں اور لاچار لوگوں کا خیال رکھنا ہم سب کا اخلاقی فریضہ ہے۔ گاؤں پردھان نے انسانیت کو زندہ رکھتے ہوئے سبھی حقدار لوگوں تک ان کا حق پہونچایا۔ اس موقع پرمحمدنیازانصاری نے کہا کہ غریبوں ، یتیموں اور بیواؤں کی دعائیں لینے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔

 مسٹر نیاز نے سبھی کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بڑا دل رکھنے والا ہی ترقی کرتا ہے۔ میں نے غریبوں کی امداد کا جو کام کیا ہے یہ میرا فرض تھا۔ اور آئندہ بھی ایسا کرتا رہوں گا۔ روایتوں میں آتا ہے کہ جوشخص کسی کی کوئی دنیاوی تکالیف میں سے کوئی تکلیف دور کرے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے کوئی ایک مصیبت دور فر مائے گا۔ جوشخص کسی تنگ دست کے لئے آسانی پیدا کرے گا اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لئے آسانیاں پیدا فر مائے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی اس وقت تک مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ کسی کی مدد میں لگا رہتا ہے۔

اس موقع پرحافظ شکیل ، ابوبکر،عبدالباسط،محمد ارشد، محمدجابر، محمد انس سمیت قصبہ کے معزز حضرات نے شرکت کی۔

Recommended