ڈی آر ڈی او نے دنیا کے متعدد ممالک سے زیولائٹ کی درآمد کا حکم جاری کیا
'زیوالائٹ کے ساتھ 'ایئر انڈیا کی دو پروازیں ایک ساتھ بنگلورو ایئرپورٹ پر اتریں
نئی دہلی ، 16 مئی (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم کیئرسفنڈ سے ملک بھر میں 500 آکسیجن پلانٹ لگا کر آکسیجن کی موجودہ قلت کو پورا کرنے کا منصوبہ ہے۔ پی ایم سول اسسٹنس اور ایمرجنسی ریلیف فنڈ سے دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) میڈیکل آکسیجن پلانٹ لگانے کی تیاری کر رہا ہے ۔ ڈی آر ڈی او نے آکسیجن کی پیداوار کے اہم جز زیولائٹ کی در آمد کرنے کے لئے امریکہ ، برسلز ، ٹوکیو اور کوریا کو آرڈر دیا ہے ۔ ان ممالک سے آکسیجن اجزا لانے کے لئے ایئر انڈیا نے جیو لائٹ کارگو پروازیں شروع کی ہیں۔ اسی سسلے میں اٹلی سے34,200کلو گرام (قریب)34.2میٹرک ٹن ) جیو لائٹ لے کر ایئر انڈیا کی دو پروازیں اتوار کو بنگلورو کے کیمپیگوڑا بین الاقوامی ایئر پورٹ پر اتریں ہیں۔
اس وقت ملک میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے۔ کئی ریاستوں میں ، کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے متعدد ریاستوں میں میڈیکل آکسیجن ضرورت کے مطابق دستیاب نہیں ہے۔ وزیر اعظم شہری مدد اور ہنگامی امدادی فنڈ سے ڈفینس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) میڈیکل آکسیجن پلانٹ لگانے کی تیاری کر رہا ہیں۔ کووڈ -19 میں وبا کے دوران ملک میں آکسیجن کی فراہمی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ، ہندوستانی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک سے 'زیو لائٹ' درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معدنیات کو پریشر سوئنگ آبزارشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہندوستان کی حکومت ملک میں آکسیجن کی فراہمی کو بڑھانے کے لئے دنیا کے مختلف حصوں سے زیولائٹ کی درآمد کر رہی ہے۔ ملک بھر میں وزیر اعظم کیئرس فنڈ سے تین ماہ کے اندر 500 آکسیجن پلانٹس لگائے جانے ہیں۔
ڈی آر ڈی او نے ایئر انڈیا کو دنیا کے مختلف حصوں سے زیولائٹ خریدنے کا حکم دیا ہے۔ اس کےلئے ، ایئر انڈیا نے 'زیو لائٹ کارگو پروازیں' شروع کرکے دنیا کے مختلف حصوں سے ڈی آر ڈی او کے لئے زیولائٹ لانے کا عمل شروع کیا ہے۔ ایک ماہر کے مطابق ، اس معدنیات کا استعمال ایسے پلانٹوںمیں ہوتا ہے جو آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔ زیوولائٹ بڑے پیمانے پر آکسیجن کی تیاری کے عمل کا ایک اہم جزو ہے۔
ایئر انڈیا کے دو طیارے ہفتے کے روز روم سے 34,200 کلو زیولائٹ لے کر پرواز کیا۔ اتوار کے روز دونوں کارگو طیارے بنگلورو کے کیمپیگوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔ ڈی آر ڈی او نے اطلاع دی ہے کہ 15 سے 18 مئی تک ایئر انڈیا کے چار ایئر چارٹر پروازیں روم سے زیو لائٹ کے لئے پرواز بھرنے والی ہیں۔ اس کے بعد ، 'زیو لائٹ' کنسائنمنٹ آٹھ پروازوں کے ساتھ 19 سے 22 مئی تک کوریا سے بنگلورو آئے گی۔ 20 سے 25 مئی کے درمیان امریکہ کے نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی پروازیں طے ہیں۔ اس کے بعد ، ایئر انڈیا اگلے ہفتوں میں امریکہ ، بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز ، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے زیولائٹ سامان لے کر آنے والا ہے۔