Categories: بھارت درشن
صدر جمہوریہ ہند نے بوڈو ساہتیہ سبھا کی 61ویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کی
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (4 مئی 2022) آسام کے تمول پور میں بوڈو ساہتیہ سبھا کی  61ویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ مرکزی حکومت اور شمال مشرقی خطہ کی ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے خطے میں ہم آہنگی اور امن کی فضا مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی میں ترقیاتی کاموں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے اس تبدیلی کے لیے مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور علاقے کے باشندوں کی تعریف کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ ہند نے  کہا کہ مئی کا مہینہ بوڈو لوگوں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ وہ یکم مئی کو بوڈوفا اپیندر ناتھ برہما کو یاد کرتے ہیں ،جو ان کی برسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوڈوفا نے ’’جیو اور جینے دو‘‘  کا پیغام عام کیا  تھا۔ بوڈو خود شناسی کا شعور رکھتے ہوئے تمام برادریوں کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کا ان کا پیغام ہمیشہ کے لیے اہم  رہے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ نے بوڈو زبان، ادب اور ثقافت کو مضبوط بنانے میں گزشتہ 70 سالوں سے انمول شراکت کے لیے بوڈو ساہتیہ سبھا کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بوڈو ساہتیہ سبھا کے بانی صدر جوئے بھدرا ہگزیر اور جنرل سکریٹری سونارام تھوسن نے بوڈو زبان کو تسلیم کروانے میں قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔ اس سبھا نے بوڈو زبان کو اسکولی تعلیم کے ذریعہ اور اعلیٰ تعلیم میں جگہ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ ہند نے  مزید کہا  کہ اب تک 17 ادیبوں کو بوڈو زبان میں ان کے کاموں کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ اور ان میں سے 10 کو شاعری کے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ بوڈو ادیبوں میں شاعری کی طرف فطری رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بہت سی خواتین بوڈو ادب کی مختلف اصناف میں لکھ رہی ہیں۔ لیکن یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ صرف دو خواتین سینئر مصنفین میں شامل ہیں، جنہیں اصل کاموں کے لیے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا ہے۔ انہوں نے 'بوڈو ساہتیہ سبھا' پر زور دیا کہ وہ خواتین مصنفین کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادب کو زندہ اور  اہم  رکھنے کے لیے نوجوان نسل کی شرکت بہت ضروری ہے۔ اس لیے بوڈو ساہتیہ سبھا کی طرف سے نوجوان مصنفین کی بھی خصوصی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ  کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ دیگر زبانوں کے کاموں کا بوڈو زبان میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی متحرک ادبی برادری کی خصوصیت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس طرح کا ترجمہ شدہ ادب بوڈو زبان کے قارئین کو دیگر ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ عالمی ادب سے بھی واقفیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدرجمہوریہ  نے کہا کہ مقامی زبانوں کا تحفظ اور فروغ معاشرے اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے حکومت آسام سے اپیل کی کہ وہ بوڈو زبان کے فروغ کے لیے کوششیں کرے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago