Urdu News

کرسمس کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند

 

 

نئی دہلی،24دسمبر؍2021:

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کرسمس کے موقع پر ملک کے شہریوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ’’کرسمس کے موقع مبارک موقع پر، میں تمام ملک کے شہریوں ، خاص طور سے ہمارے عیسائی بھائی اور بہنوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔

کرسمس پربھو عیسیٰ مسیح کے یوم پیدائش پر منایاجاتاہے۔ یہ تہوار لوگوں کی زندگی میں امن، خیر سگالی اور درد مندی پیدا کرتاہے اور سماج کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو بھی بڑھاوا دیتاہے۔عیسیٰ مسیح کی محبت اور درد مندی کا پیغام آج بھی تمام انسانیت کے لئے تحریک کا سر چشمہ ہے۔

اس موقع پر آیئے ، ہم اپنی زندگی میں عیسیٰ مسیح کے اُصولوں اور تعلیمات کو اپناکر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کا عہد لیں جو انصاف اور آزادی کی قدروں پر مبنی ہو۔‘‘

Recommended