Urdu News

صدر جمہوریہ ہند 19 سے 22 فروری تک اڈیشہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند

 

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 19 سے 22 فروری 2022 تک اڈیشہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔

20 فروری 2022 کو، صدر جمہوریہ پوری میں گوڈیا مٹھ اور مشن کے بانی سریمد بھکتی سدھانت سرسوتی گوسوامی پربھوپد کے 150 ویں یوم پیدائش کی تین سال تک جاری رہنے والی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

21 فروری 2022 کو صدر جمہوریہ  وشاکھاپٹنم میں فلیٹ ریویو اور فلائی پاسٹ کا مشاہدہ کریں گے۔ مسلح افواج  کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے بھارت کے صدر ’ پریزیڈنٹ فلیٹ ریویو‘ کے حصے کے طور پر اپنی مدت  کارمیں ایک بار بھارتی بحری بیڑے کا جائزہ لیتے ہیں۔

Recommended