Urdu News

دیوالی اور چھٹھ پوجا پر بہار کے لیے چلے گی 30 جوڑ ی اسپیشل ٹرین

ہندوستانی ریل’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ اسکیم کے تحت کی منصوبہ بندی کے تحت بھارت گورو ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین کا آغاز کرے گا

پٹنہ، 7 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 درگا پوجا کے بعد دیوالی اور چھٹھ پوجا اکتوبر کے مہینے میں ہوتی ہے۔ چھٹھ پوجا کے دوران خاص طور پر باہر سے بڑی تعداد میں لوگ بہار آتے ہیں۔ اس کے پیش نظر ریلوے نے پوجا خصوصی ٹرینوں کے 30 جوڑے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پوجا پر مسافروں کے اضافی بھیڑ کے پیش نظر پوجا اسپیشل ٹرین دانا پور اور ترونیل ویلی اور تمبرم کے درمیان چلائی جائے گی۔ یہ پوجا اسپیشل ٹرینیں پہلے رپورٹ کی گئی پوجا اسپیشل ٹرینوں کے 30 جوڑوں کے علاوہ ہیں۔

-06190 ترونیل ویلی – دانا پور پوجا اسپیشل: یہ پوجا اسپیشل 18 اور 25 اکتوبر (منگل) کو 03:00 بجے ترونیل ویلی سے روانہ ہوگی اور جمعرات کو 14:30 بجے داناپور پہنچے گی۔

-06189 داناپور- ترونیل ویلی پوجا اسپیشل یہ پوجا اسپیشل داناپور سے 21 اکتوبر (جمعہ) کو 18:50 بجے روانہ ہوگی اور پیر کو 04:20 بجے ترونیل ویلی پہنچے گی۔ اپ اورڈاؤن کی سمت میں اس ٹرین کا پٹنہ، بختیار پور، مکاما، کیول، جھجھا، جسڈیہہ، آسنسول اور دیگر اسٹیشنوں پر سٹاپ ہے۔

Recommended