ہندوستان کے صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووند نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ’’عیدالاضحیٰ کے اس موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں خاص طورسے ہمارے مسلم بھائی اور بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔
عیدالاضحیٰ محبت ، بے غرضی اور قربانی کا ایک تہوار ہے اور ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ایک تکسیری معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کے لئے مل کرکام کریں۔
عید کا تہوار اپنی خوشیاں بانٹنے اور مفلس و بے سہارا لوگوں کی مدد کرنےکا موقع فراہم کرتا ہے۔
آئیے ہم کووڈ-19سے لڑنے کا عہد کریں اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کریں اور ساتھ ہی ساتھ سماج کے ہر فرقے کی خوشی اور بھلائی کے لئے کام کریں۔‘‘