Urdu News

وزیراعظم نے نوراتری , گڈی پڑوا, اوگادی پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی

 نئی دلّی  ، 02 اپریل،  2022/

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ، نوراتری کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے:
’’تمام اہل وطن کو نوراتری کی مبارکباد۔
قوت و طاقت کی عبادت کا یہ تہوار ہر کسی کی زندگی میں نئی توانائی لائے۔‘‘
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ،  لوگوں کو گڈی پڑو ا کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے سبھی کے لئے  بہترصحت اور خوشحالی  کی تمنا کی۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے:
’’گڈی پڑوا پر دلی نیک خوہشات
دعاگو ہوں کہ یہ سال آپ کے لئے بہتر صحت اور خوشیوں سے بھرا ہو
آنے والے سال میں آپ کی تمام تمنائیں پوری ہوں۔‘‘
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ، اوگادی کے موقع پر  لوگوں کو  مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے:
’’اوگادی کے خصوصی موقع پر نیک خواہشات‘‘

Recommended