نئی دہلی، 02 اپریل 2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مقدس ماہِ رمضان کی آمد کے موقع پر اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’مقدس ماہِ رمضان کی آمد پر نیک ترین خواہشات۔ خدا کرے کہ یہ ماہِ مبارک عوام کو ناداروں کی خدمت کرنے کے لیے ترغیب فراہم کرے۔ خدا کرے کہ یہ مہینہ ہمارے معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور غم خواری کے جذبہ کو مزید تقویت بہم پہنچائے۔‘‘
*********