Urdu News

آزادی کے 75سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لئے قوم پوری طرح تیار

وزیر اعظم کل لال قلعے سے یوم آزادی کی تقریبات کی قیادت فرمائیں گے۔

 

اہم جھلکیاں:

  • قوم ’آزادی کا امرت مہوتسو‘منارہی ہے۔
  • وزیر اعظم کل لال قلعے سے یوم آزادی کی تقریبات کی قیادت فرمائیں گے۔
  • پہلی بار 21توپوں کی روایتی سلامی میں گھریلو ہووٹزر توپ اے ٹی اے جی ایس کا استعمال کیا جائے گا۔
  • این سی سی اسپیشل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت 14 مختلف ممالک کے 26افسران؍مشاہدین اور 124کیڈٹس ؍نوجوانوں نے لال قلعے میں پہلی بار منعقد یوم آزادی کی تقریبات میں شامل ہوں گے۔
  • آنگن واڑی کارکنان ، ریہڑی پٹری والوں، مُدرا یوجنا کے قرض داروں، مُردہ گھر ملازمین کو خصوصی دعوت نامے۔

آج کی رات ہندوستان کے لوگوں کے لئے آزادی کی ساڑھے سات دہائی کی علامت ہے، جبکہ 15اگست 1947 کو ملک نے نوآبادیاتی حکمرانی کی زنجیروں سے خود کو آزاد کیا تھا۔نازاں ملک آزادی کے 76ویں سال کی نشان دہی کرتے ہوئے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘منا رہا ہے۔حب الوطنی کے جذبے کے سرشار پورا ملک جھوم رہا ہے۔اس اہم موقع کو نشان زد کرنے کے لئے حکومت ہند کی مختلف وزارتیں، متعدد ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں، مسلح افواج اور عام لوگوں کے ذریعے ملک بھر میں کئی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہاہے۔

وزیر   اعظم جناب نریندر مودی 15اگست 2022ء کو نئی دہلی میں لال قلعے کے فصیل سے اس تاریخی 76ویں یوم آزادی کو منانے میں قوم کی قیادت کریں گے۔وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور روایتی طور پر قوم سے خطاب کریں گے۔

لال قلعہ پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ، رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ اور رکشا سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کریں گے۔رکشا سیکریٹری جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)، دہلی خطہ، لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار مشرا، اے وی ایس ایم کا تعارف وزیر اعظم سے کرائیں گے۔اس کےبعد جی او سی دہلی خطہ جناب نریندر مودی کو سیلیوٹنگ بیس تک لے جائیں گے، جہاں ایک مشترکہ انٹر-سروسز اور دہلی پولس گارڈ وزیر اعظم کو روایتی سلامی دیں گے ۔ بعد ازاں وزیر اعظم گارڈ آف آنر کا معائینہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے لئے گارڈ آف آنرٹیم میں فوج ، بحری  فوج، ایئرفورس اور دہلی پولس سے ہر ایک میں سے ایک افسر اور 20جوان شامل ہوں گے۔انڈین ایئر فورس اس سال کوآرڈینیٹنگ سروس ہے۔گارڈ آف آنر کی تمام  ونگ کمانڈر کنال کھنہ سنبھالیں گے۔وزیر اعظم کے گارڈ میں ایئرفورس کی ٹکڑی کی کمان اسکوائیڈرن لیڈر لوکیندر سنگھ، فوجی کی ٹکڑی کی کمان میجر وِکاس سنگوان اور بحری فوج  ٹیم کی کمان لیفٹیننٹ کمانڈر اَویناش کمار سنبھالیں گے۔دہلی پولس ٹیم کی کمان ایڈیشنل ڈی سی پی(مشرقی دہلی)جناب اَچِن گرگ سنبھالیں گے۔

گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی لال قلعے کی فصیل کے لئے روانہ ہوں گے، جہاں ان کا استقبال رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ ، رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ ، چیف آف آرمی اسٹاٹ جنرل منوج پانڈے، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کریں گے۔جی او سی دہلی علاقہ وزیر اعظم کو قومی جھنڈا لہرانے کے لئے فصیل کے اسٹیج پر لے جائیں گے۔

جھنڈا لہرانے کے بعد ترنگے کو ’راشٹریہ سلامی‘دی جائے گی۔قومی پرچم لہرانے اور ’راشٹریہ سلامی‘پیش کئے جانے کے دوران ایئر فورس کا بینڈ، جس میں 20 افراد شامل ہوں گے، قومی نغمے کی دُھن بجائیں گے۔ بینڈ کی قیادت ماسٹر وارنٹ آفیسر رگھوویر کریں گے۔

قومی پرچم لہرانے میں اسکوائڈرن لیڈر سنیتا یادو وزیر اعظم کی معاونت کریں گی۔ یہ ایلیٹ 8711فیلڈ بیٹری (رسمی)کے بہادر توپچیوں کے ذریعے دی گئی 21توپوں کی سلامی کے بعد   تال میل بٹھایا جائے گا۔سیریمونیل بیٹری کی کمان لیفٹیننٹ کرنل وِکاس کمار ، ایس ایم کے پاس ہے اور گن پوزیشن آفیسر نائب صوبیدار (اے آئی جی)انوپ سنگھ ہوں گے۔

قومی  پرچم محافظ ، جس میں ہوائی فوج، بری فوج، بحری فوج اور دہلی پولس کے 5افسران اور دیگر 128افراد شامل ہیں۔وزیر اعظم کے ذریعے قومی پرچم لہرانے کے بعد راشٹریہ سلامی دیں گے۔انڈین ایئرفورس کے وِنگ کمانڈر ٹی وی آر سنگھ اِس انٹر-سروسز گارڈ اور پولس گارڈ کی کمان سنبھالیں گے۔

قومی پرچم گارڈ میں ایئر فورس کے دستے کی کمان اسکوائڈرن لیڈر میہرزوکارکر ، فوج کے دستے کی کمان میجر آکاش جوشی، بحری دستے کی کمان لیفٹیننٹ کمانڈر پروین سارسوت سنبھالیں گے۔ دہلی پولس دستے کی کمان ایڈیشنل ڈی سی پی (وسط دہلی)جناب اکشت کوشل سنبھالیں گے۔

جیسے ہی وزیر اعظم کے ذریعے قومی پرچم لہرایا جائے گاامرت فارمیشن میں پروگرام کے مقا م پر دو ایم آئی -17 1ون ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھول برسائے جائیں گے۔

وِنگ کمانڈر آنند وِنایک اگاشے کی قیادت میں دوسرے ہیلی کاپٹر میں وِنگ کمانڈر نکھل مہروترا کے ساتھ 129ہیلی کاپٹر یونٹ نُبرا ویریئرس کی تشکیل دی گئی ہے۔لائن میں دو  ایم آئی -17 کے بعد 111ہیلی کاپٹر یونٹ ’دی اِسنو ٹائیگرس‘ سے دھرو ہیلی کاپٹرہوں گے۔ دوسرے ہیلی کاپٹر میں وِنگ کمانڈرکے ایس وشال کے ساتھ وِنگ کمانڈر ابھیجیت کمار  اس کی قیادت کریں گے ۔

پھولوں کی بارش کے بعد وزیر اعظم قوم کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے  خطاب کے اختتام پر قومی کیڈٹ کور (این سی سی)کے کیڈٹ قومی نغمہ گائیں گے۔قومی جوش کے اس جشن میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں کے 792این سی سی کیڈٹ (فوج، ایئر فورس اور بحری فوج)حصہ لیں گے۔اِن کیڈٹس کو ہندوستان کے نقشے کو جغرافیائی شکل میں لال قعلے کی فصیل کے سامنے ’گیان پتھ‘پر بٹھایا جائے گا۔وہ اُن خطوں کے ملبوسات سے سجے ہوں گے، جن کی وہ قیادت کررہے ہیں، جو ہندوستان کی ثقافتی تکسیریت کی علامت ہے۔یہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے کیا جارہا ہے۔

رسمی 21توپوں کی سلامی کے بعد پہلی بار حکومت کے ’میک اِن انڈیا‘پہل کے تحت تیار کی گئی ایک گھریلو ہووِٹزر توپ ،  جدید ٹوئڈ آرٹیلری گن سسٹم(اے ٹی اے جی ایس)، فائر کرے گی۔ بندوق پوری طرح سودیشی ہے، جس ڈی آر ڈی او کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔بندوق سودیشی طور سے ہتھیار اور گولہ بارود تیار کرنے کی ہندوستان کی بڑھتی صلاحیت کے لئے ایک وصیعت نامے کی شکل میں کھڑی ہوگی۔لیفٹیننٹ کرنل گگن دیپ سنگھ سندھو، فائرنگ انسپکٹر نائب صوبیدار گلاب وابلے کے ساتھ گن یونٹ کی کمان سنبھال رہے ہیں۔

یوم آزادی 2022ء کے دوران کی گئی پہل کے تسلسل میں معاشرے کے گمنام ہیروز ، جنہیں عام طور پر ان دیکھا کیا جاتا ہے، کو تقریب کے لئے خصوصی مہمان کے طورپر مدعو کیا گیا ہے۔جن میں آنگن واڑی کارکنان، ریہڑی پٹری والے، مُدرا یوجنا کے قرض دار اور مُردہ  گھر کے ملازمین شامل ہیں۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے حصے کے طورپر دفاع اور ثقافت کی وزارتیں  ، آزادی کے لئے ہندوستان کی جدوجہد کے بہادروں کو ایک انوکھی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے ساتھ شراکت داری میں ایک ساتھ آگئی ہے۔ایک عظیم آرٹ پروجیکٹ کلاکُنبھ میں 500ماسٹر آرٹسٹوں نے 10اسکرال بنانے کے لئے انتھک محنت کی،جس میں سے ہر ایک 75میٹر لمبا ہے،اُن میں سے یہاں 8کی نمائش کی گئی ہے۔ یادگاری اسکرال کتھا آرٹ کی قدیم ہندوستانی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ اُن تاریخی واقعات کو زندہ رکھنے کی کوشش کی ہے، جنہوں نےہندوستان کو نوآبادیاتی حکمرانی کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے متحرک کیا۔

اس سال ، لال قلعے کی وسیع دیواروں پر مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے اہم مجاہدین آزادی کی وال ہینگنگ سجائی گئی ہے۔ یہ اہم مجاہدین آزادی آندھراپردیش کے پٹّابھی سیتا رمیّا، اروناچل پردیش کے موجے ریبا ، آسام کے کُشل کنور، بہار کے ویر کنور سنگھ، چھتیس گڑھ کے ویر نارائن سنگھ، قومی راجدھانی خطہ دہلی کے لالا ہردیال ، گوا کے پورشوتم کیسوو کاکودکر ہیں، گجرات سے بھیکا جی کاما، ہریانہ سے راؤ تولا رام، ہماچل پردیش سے پدم دیو، جموں وکشمیر  مرکز کے زیر انتظام ریاست سے سیف الدین کِچلیو، جھارکھنڈ سے بھگوان بِرسا مُنڈا، کرناٹک سے کرناڈ سداشیو راؤ، کیرالہ سے اکّاما چیرین، لداخ یوٹی سے عبدالستار، مدھیہ پردیش سے چندر شیکھر آزاد، مہاراشٹر سے بال گنگادھر تِلک، منی پور سے رانی گیدین لیو، میگھالیہ سے پھان نانگلائٹ، میزورم سے روپی لیانی، ناگالینڈ سے کھیکوجم کوکی، اُڈیشہ سے لکشمن نایک، پنجاب سے بھائی پرمانند، راجستھان سے ساگر مل گوپا، سکم سے ترلوچن پوکھریل، تمل ناڈو سے کے کامراج، تلنگانہ سے سروجنی نائیڈو، تری پورہ سے سچندر  لال سنگھ، اتراکھنڈ سے انوشیا پرساد بہوگنا، اترپردیش سے منگل پانڈے  اور مغربی بنگال سے چترنجن داس۔ یہ جذبہ ان عظیم شخصیتوں کو ان کے غیر معمولی تعاون کے لئے ایک بہترین خراج عقیدت ہے، جنہوں نے جنگ آزادی میں اپنا تعاون دیا، مگر ان کے بارے میں لوگوں کو بہت کم معلومات ہے۔

جشن کے لئے    ایک خوبصورت جوڑ ہندوستان کے پسندیدہ شغل میں سے ایک پتنگ بازی ہے۔ ہمارے مادر وطن کی تکسیریت میں اتحاد کے روح کی قیادت کرنے والی پتنگوں کے مختلف رنگوں ، ان کے سائز اور تکنیک کو دکھاتے ہوئے مینا بازار میں پتنگ بازی پر تصویروں کی نمائش کی گئی۔

یوم آزادی کی تقریبا ت کے حصے کی شکل میں پہلی بار 17-9اگست 2022ء کے درمیان ایک خصوصی نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام  منعقد کیا گیا ہے۔26افسران؍سپر وائزر  اور 124کیڈٹس؍نوجوان، جن کا تعلق دنیا کے 14ممالک ، جیسے امریکہ، برطانیہ، ارجنٹائنا، برازیل، فیجی، انڈونیشیا، کرغستان، مالدیپ، ماریشش، موزامبیق، نائیجیریا، سیلش، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان سے ہے۔ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے وہ پہلے سے ہی ہندوستان میں موجود ہیں۔ یہ نوجوان لال قلعے میں منعقد اہم پروگرام میں شامل ہونے کے علاوہ دہلی اور آگرہ کے ثقافتی اور تاریخی اہمیت کے مقامات کا دورہ بھی کریں گے 

Recommended