بھارت درشن

ہندوستانی جمہوریت کاتحفظ تمام شہریوں کی مشترکہ ذمےداری:پروفیسرشیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل میں 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر تقریب پرچم کشائی

 آج کا دن یعنی یوم جمہوریہ ہمارے ملک کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج ہی کے دن دستور ہند کا نفاذ عمل میں آیا تھا۔ یہ بات قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے آج یہاں 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی  جمہوریت میں ملک کے ہرشہری کومساوی اختیارات و حقوق حاصل ہیں، ساتھ ہی ہم سب پر یکساں ذمے داری بھی عائد ہوتی ہے کہ جمہوریت کا ہر ممکن تحفظ کریں۔

 انھوں نے کہا کہ آج کے دن ملک کے تمام باشندوں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ ہندوستان کو ایک مثالی جمہوری ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک ساری دنیا میں ایک عظیم جمہوری ملک کے طورپرجانا جاتا ہے جس میں بے پناہ تہذیبی و ثقافتی تنوع ہے،

تہذیبی و مذہبی رنگارنگی ہندوستان کی خوب صورتی ہے جسے برقرار رکھنا ہم سب پر لازم ہے۔

ڈاکٹر عقیل احمد نے مزید کہا کہ اردو زبان سے بھی جمہوریت کا گہرا تعلق ہے۔ جمہوری افکار و اقدار کے فروغ اور اشاعت میں اردو صحافت و شاعری نے جوخدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

اردو کے جمہوری مزاج نے ملک کی سالمیت اوریکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج بھی اردو زبان اپنی اس ڈگر پر قائم ہے اور ملک کی جمہوری روح کی حفاظت میں پیش پیش ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago