Urdu News

ریلوے نے پریمیم ٹرینوں میں کیٹرنگ خدمات دوبارہ شروع کی

ریلوے نے پریمیم ٹرینوں میں کیٹرنگ خدمات دوبارہ شروع کی

نئی دہلی، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی ریلوے نے کورونا کے کم ہوتے کیسز کے پیش نظر راجدھانی، شتابدی، دورنتو، وندے بھارت، تیجس اور گتیمان ایکسپریس جیسی پریمیم ٹرینوں میں تازہ پکے ہوئے کھانے کے ساتھ کیٹرنگ خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے بورڈ نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو حکم جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق، یہ سہولت فی الحال راجدھانی اور شتابدی جیسی منتخب پریمیم ٹرینوں میں لاگو ہوگی۔ جن مسافروں نے پہلے ہی ان ٹرینوں میں ٹکٹ بک کروا رکھے ہیں انہیں سفر کے دوران پینٹری کار کی سہولت حاصل کرنے کا اختیار بھی فراہم کیا جائے گا۔

ریلوے نے ابھی تک اس سہولت کی بحالی کی صحیح تاریخ نہیں بتائی ہے تاہم وزارت کے ذرائع کے مطابق یہ سہولت دسمبر کے مہینے سے لاگو ہوگی۔

زونل ریلوے خدمات کی بنیاد پر کیٹرنگ کی قیمت طے کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ریٹ لسٹ کو ٹکٹ بکنگ کے وقت پی آر ایس سافٹ ویئر پر مسافروں کو دستیاب کرانے کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ وہ ٹکٹ کے ساتھ کھانا بھی بک کر سکیں۔

Recommended