رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے امریکی ہم منصب مارک ایسپر کے ساتھ وفدوں کے سطح کی باہمی میٹنگ کی ہے۔

دونوں رہنما، امریکی وزیر دفاع کے اس دورے کے موقعے پر بی ای سی اے کا سمجھوتہ کریں گے

26 اکتوبر امریکہ کے وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر باہمی وزارتی بات چیت کے لیے بھارت کے دورےپر آئے ہوئے ہیں۔ آج رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں ان کے ساتھ ایک باہمی میٹنگ کی۔ دونوں وزیروں نے باہمی دفاعی تعاون کا جائزہ لیا جو فوج سے فوج کے تعاون، محفوظ مواصلاتی نظام اور اطلاعات کے تبادلے، دفاعی تجارت اور صنعتی مسائل پر محیط تھا۔ انھوں نے باہمی تعاون کو اور آگے لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزیروں نے متعلقہ مسلح افواج کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے سروس سے سروس کی سطح نیز مشترکہ سطح پر تعاون کے مزید شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے تمام سطحوں پر خاص طور پر ملیٹری کو آپریشن گروپ (ایم سی جی) پر وبائی بیماری کے دوران محکمہ دفاع کے بات چیت کے موجودہ طریقہ کار کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔ انھوں نے رابطہ کار افسروں کی تعیناتی میں توسیع کی ضرورت پر بھی بات چیت کی۔

دونوں وزیروں نے اطمینان ظاہر کیا کہ اس دورے کے موقعہ پر بی ای سی اے کے سمجھوتے پر دستخط کیے جائیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے مالابار 2020 کی مشق میں آسٹریلیا کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔

رکشا منتری نے بھارت میں دفاع کی صنعت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں آتم نر بھر بھارت کے تحت اقدامات کی تفصیل پیش کی اور امریکی کمپنیوں کو مدعو کیا کہ وہ بھارت میں آسان بنائی گئی پالیسیوں اور سازگار دفاعی صنعت کے ایکوسسٹم کا فائدہ اٹھائیں۔