بھارت درشن

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کوچی میں آئی این ایس وکرانت پر بین الاقوامی یوم یوگا پروگرام میں شرکت

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کوچی میں آئی این ایس وکرانت پر بین الاقوامی یوم یوگا پروگرام میں شرکت

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کل 21 جون 2023 کو بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر مقامی طور پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر یوگا کرنے کے لیے بھارتی بحریہ کے جوانوں کے ساتھ یوگا کریں گے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار, نیول ویلفیئر اینڈ ویلنیس ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ کالا ہری کمار کے علاوہ بھارتی بحریہ اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران اس تقریب میں موجود رہیں گے۔

مسلح افواج کے جوان بشمول اگنیورز اتحاد اور فلاح و بہبود کے جذبے کو اپناتے ہوئے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

یوگا سیشن کے بعد وزیر دفاع مجمع سے خطاب کریں گے اور یوگا انسٹرکٹرز کو تہنیت دیں گے۔

اس موقع پر بھارتی بحریہ ‘اوشن رنگ آف یوگا’ کے موضوع پر زور دیتے ہوئے بھارتی بحریہ کی رسائی کی سرگرمیوں پر ایک خصوصی ویڈیو اسٹریم کرے گی، جبکہ بحر ہند کے خطے میں تعینات بھارتی بحریہ کے یونٹ “وسودھیوا کٹمبکم” کے پیغام کو پھیلانے کے لیے دوست ممالک کی مختلف بندرگاہوں کا دورہ کریں گے جو یوگا ڈے 23 کا موضوع بھی ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے 21 میں ایک قرارداد کے ذریعے 2014 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کے طور پر تسلیم کیے جانے کے بعد یہ نواں سال ہے۔

بعد ازاں کل رکشا منتری کوچی کے جنوبی نیول کمانڈ میں انٹیگریٹڈ سمولیٹر کمپلیکس (آئی ایس سی) ‘دھرو’ کا افتتاح بھی کریں گے۔ آئی ایس سی ‘دھرو’ جدید جدید ترین مقامی طور پر تیار کردہ سمولیٹرز کی میزبانی کرتا ہے جو بھارتی بحریہ میں عملی تربیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

***وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کل 21 جون 2023 کو بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر مقامی طور پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر یوگا کرنے کے لیے بھارتی بحریہ کے جوانوں کے ساتھ یوگا کریں گے۔ وزیر دفاع جناب راجناتھ

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago